ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سنی لیونی کی راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس کا ٹریلر جاری ، نظر آیا انتہائی بولڈ انداز ، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ

راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ۔ طویل انتظار کے بعد راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس کو جلد ہی ریلیز کرنے کی تیاری ہے ۔

  • Share this:
سنی لیونی کی راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس کا ٹریلر جاری ، نظر آیا انتہائی بولڈ انداز ، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ
سنی لیونی کی راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس کا ٹریلر جاری ، نظر آیا انتہائی بولڈ انداز

راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ۔ طویل انتظار کے بعد راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس کو جلد ہی ریلیز کرنے کی تیاری ہے ۔ اس کے ٹریلر میں بولڈنیس ، تھریلر ، ایکشن اور ہارر کا امتزاج دیکھنے کو ملا ہے ۔ اس کا ٹریلر لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے ۔


راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس سیزن 2 میں سنی لیونی ، ورون سود اور دیویا اگروال نظر آئیں گے ۔ اس کے ایک گانے پر سنی لیونی ڈانس کرتی بھی نظر آئیں گی ۔ ہیلو جی عنوان کے اس گانے میں سنی لیونی انتہائی بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں ۔ گانا ریلیز ہوچکا ہے ۔ یہ پوری ویب سیریز 18 دسمبر کو آلٹ بالاجی اور جی 5 پر ریلیز ہونے والی ہے ۔



راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس سیزن 2 کے ٹریلر میں راگنی اشرافیہ کی دنیا کی دکھائی گئی ہے ۔ اس کردار کو دیویا اگروال نے ادا کیا ہے ۔ ان کا رول کافی دمدار ہے ۔ ٹریلر کے مطابق راگنی اپنی دوست ورشا کی بیچلر پارٹی کا بندوبست کرتی ہیں ۔

علاوہ ازیں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ بیچلر پارٹی کرنے کیلئے ایک ٹرپ کا بھی منصوبہ بناتی ہیں ۔ وہ اور کچھ لڑکے اس کیلئے ایک ہوٹل میں جاتے ہیں ، جس کے بعد ان کی زندگی میں تھریلر ، ہارر اور سسپینس کی کہانی شروع ہوتی ہے ۔

دیویا اور ورون کے علاوہ راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس سیزن 2 میں اسنیہا نمندی ، نونیت کور ، تھیا ڈی سوزا ، ساکشی گپتا ، ریشیکا ناگ ، آرتی کھیتر پال ، انترا بنرجی ، ارچنا وڈنیکر ، گورو الوگ ، وکی راٹھور ، موہت دوسیجا ، سبیر رانا گپتے بھی نظر آئیں گے ۔
First published: Dec 13, 2019 09:11 PM IST