ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

راج کندرا نے سبھی کے سامنے کھول دئے 'بیڈروم سیکریٹ'؟ دیکھتی ہی رہ گئیں اداکارہ شلپا شیٹی

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی(Shilpa Shetty) نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں ان کے راج کندرا (Raj Kundra) بات کرتے ہوئے اپنا بیڈ روم سیکریٹ بتاتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اس جوڑے نے یار ڈریم اسٹوری شیئر کرنے کا مقابلہ رکھا تھا ۔ یہ ویڈیو اسی مقابلہ کا پرموشنل ویڈیو ہے ۔

  • Share this:
راج کندرا  نے سبھی کے سامنے کھول دئے 'بیڈروم سیکریٹ'؟ دیکھتی ہی رہ گئیں اداکارہ شلپا شیٹی
(photo credit: instagtram/@theshilpashetty)

شلپا شیٹی اور راج کندرا کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے ۔ دونوں کی خوبصورت کیمسٹری ہمیشہ سرخیوں میں چھائی رہتی ہے ۔ دونون اپنی بانڈنگ سے ہر کسی کا دل جیت لیتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ جوڑا کافی سرگرم رہتا ہے اور اکثر اپنے مزیدار ویڈیوز اور میمس سے فینس کی تفریح کرتا رہتا ہے ۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھی راج کندرا نے کچھ ایسا ہی کیا ۔ لیکن اس مرتبہ راج کندرا نے کچھ ایسا کیا ، جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ شلپا شیٹی سرخ ہوگئیں ۔


دراصل اداکارہ شلپا شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں ان کے شوہر راج کندرا بات کرتے ہوئے اپنا بیڈ روم سیکریٹ بتاتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اس جوڑے نے یار ڈریم اسٹوری شیئر کرنے کا مقابلہ رکھا تھا ۔ یہ ویڈیو اسی مقابلہ کا پرموشنل ویڈیو ہے ، جس میں راج کندرا اپنے بیڈروم سیکریٹ کی پول کھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ان کا یہ ویڈیو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)






ویڈیو میں راج کندرا شلپا شیٹی سے پوچھتے ہیں کہ تمہارا پسندیدہ جانر کونسا ہے ۔ اس پر شلپا شیٹی کچھ نہیں کہتی ہیں ، جس پر راج کندرا خود ہی گیس کرتے ہوئے کہتے ہیں ففٹی شیڈس اپ گرے ۔ یہ سنتے ہی شلپا شیٹی شرما جاتی ہیں اور زور سے ہنسنے لگتی ہیں ۔ یہی نہیں ، خود راج کندرا بھی یہ بات کہنے کے بعد ہنسنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں : معذرت ، یہ بیڈ روم سیکریٹ ہے ۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 15, 2021 10:27 AM IST