ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ چارو اسوپا راجیو سین کی شادی میں درار؟ شوہر نے کہا- اس کا کوئی کر رہا ہے برین واش

راجیو سین (Rajeev Sen) نے اہلیہ چارو اسوپا (Charu Asopa) اور اپنی شادی کو لے کر کھل کر باتیں شیئر کی ہیں۔ اس دوران یہ اہم بات بھی سامنے آئی ہے۔

  • Share this:
اداکارہ چارو اسوپا راجیو سین کی شادی میں درار؟ شوہر نے کہا- اس کا کوئی کر رہا ہے برین واش
اداکارہ چارو اسوپا راجیو سین کی شادی میں درار؟ شوہر نے کہا- اس کا کوئی کر رہا ہے برین واش

ممبئی: تقریباً سال بھر پہلے ہی ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا (Charu Asopa) اور سشمتا سین (Sushmita Sen) کے بھائی راجیو سین (Rajeev Sen) کی شادی کی شہنائی بجی تھی۔ وہیں حال ہی میں اداکارہ سشمتا سین کے بھائی راجیو سین  اور بھابھی چارو اسوپا کی شادی زبردست سرخیوں میں آگئی ہے۔ گزشتہ کافی دنوں سے ان دونوں کی شادی میں درار کی خبریں پھیل رہی ہیں۔ کبھی بتایا جاتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے سوشل اکاونٹ سے شادی کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی ہیں تو کبھی ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کی بات کہی جاتی ہے۔ وہیں اب حال ہی میں ان خبروں پر صفائی دینے کے لئے خود راجیو سین آگے آئے ہیں۔ انہوں نے چاروں کے ساتھ اپنے رشتے کو لے کر کھل کر باتیں شیئر کی ہیں۔


اداکارہ سشمتا سین کے بھائی راجیو سین اور بھابھی چارو اسوپا کی شادی زبردست سرخیوں میں آگئی ہے۔ گزشتہ کافی دنوں سے ان دونوں کی شادی میں درار کی خبریں پھیل رہی ہیں۔
اداکارہ سشمتا سین کے بھائی راجیو سین اور بھابھی چارو اسوپا کی شادی زبردست سرخیوں میں آگئی ہے۔ گزشتہ کافی دنوں سے ان دونوں کی شادی میں درار کی خبریں پھیل رہی ہیں۔


شادی کے ایک سال بعد ہی رشتے میں درار آنے کی خبروں پر چارو اسوپا بھی کئی بار ردعمل ظاہر کرچکی ہیں۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ راجیو سین ممبئی چھوڑ کر دہلی چلے گئے ہیں۔ وہیں حال ہی میں راجیو سین نے ٹائمس آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے گھر سے باہر کیوں نکلوں گا؟ یہ سبھی خبریں پڑھ کر مجھے ہنسی آتی ہے۔ میرے تین گھر ہیں، ایک ممبئی، ایک دہلی اور ایک دبئی میں...۔ مجھے لگتا ہے کہ چارو اسوپا کا کوئی قریبی اس کا برین واش کر رہا ہے۔ چارو اسوپا ایک بہت ہی سمپل اور سیدھی سادی لڑکی ہے۔ چارو اسوپا کے فرینڈ سرکل میں سے ہی کوئی ہے, جو ایسا کر رہا ہے، امید ہے کہ چارو اسوپا ان باتوں پر دھیان نہ دے اور اپنا راستہ خود منتخب کرے’۔


انہوں نے یہ بھی کہا- ’اگر مجھے پتہ چلتا ہے کہ وہ شخص کون ہے، تو میں اس کا نام اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں گا۔ وہ بھی فیکٹس (حقیقت) کے ساتھ۔ اگر کوئی مجھ پر تنقید کرسکتا ہے تو میں اس پر اور سختی سے تنقید کروں گا’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 13, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading