உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Raju Srivastava Health Updates: پہلے سے زیادہ سنگین ہوئی راجو سریواستو کی حالت، ایمس پہنچے لگے ہیں رشتہ دار

    Raju Srivastava Health Updates: راجو شریواستو کی حالت سنگین، نہیں کام کررہا برین، سنیل پال ہوئے جذباتی ۔ تصویر : Instagram@rajusrivastavaofficial

    Raju Srivastava Health Updates: راجو شریواستو کی حالت سنگین، نہیں کام کررہا برین، سنیل پال ہوئے جذباتی ۔ تصویر : Instagram@rajusrivastavaofficial

    Raju Srivastava Health Updates: راجو سریواستو کی صحت کو لے کر نئی ​​معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان کی حالت انتہائی سنگین ہے اور ان کا برین کام نہیں کررہا ہے وہیں کچھ میڈیا رپورٹس بتایا جارہا ہے کہ راجو سریسواستو کو ڈاکٹروں نے برین ڈیڈ قرار دیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مشہور کامیڈین راجو سریواستو کو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ دہلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں۔ راجو سریواستو کی صحت کو لے کر نئی ​​معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان کی حالت انتہائی سنگین ہے اور ان کا برین کام نہیں کررہا ہے وہیں کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ راجو سریسواستو کو ڈاکٹروں نے برین ڈیڈ قرار دیا ہے ۔ علاوہ ازیں اداکار کے دوست اور کامیڈین سنیل پال نے  بھی راجو سریواستو کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ سنیل پال نے مایوس ہوتے 'نیوز 18 ہندی' سے کہا: 'دوستو، راجو سریواستو جی کے لیے دعا کیجئے۔ وہ انتہائی سنگین حالت سے گزر رہے ہیں۔ ڈاکٹر بھی سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ اب کیا کریں۔ دعا کیجئے ۔ برین نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ صرف ان کیلئے دعا کریں۔

      راجو سریواستو کا دل پریشانی پیدا کررہا ہے ۔ کامیڈین کا برین بھی کام نہیں کررہا ہے ۔ راجو سریواستو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ راجو ابھی بھی وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ انہیں نو دن سے ہوش نہیں آیا ہے ۔ ڈاکٹر برین کے اوپری حصے کا علاج کررہے تھے ۔ اسی درمیان بی پی بھی فلیکچوئیٹ کرنے لگا تھا ، ایسے میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ راجو کی حالت پہلے سے سنگین ہوئی ہے ۔ راجو کے سبھی رشتہ دار لکھنو ، کانپور اور ممبئی سے ایمس پہنچنے لگے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: رائے گڑھ ساحل پر AK-47 سے لیس مشتبہ کشتی ملی، جانچ ایجنسیاں الرٹ پر، ممبئی میں سیکورٹی سخت


      میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے راجو سریواستو کی صحت کے بارے میں شیکھر سمن نے ڈاکٹروں کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہیں ہوش میں آنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔ تاہم سنیل پال نے کامیڈین کی صحت کے بارے میں جو تازہ جانکاریاں دی ہیں، اس سے راجو سریواستو کے قریبی اور ان کے فینس مایوس ہو گئے ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: سری لنکا کے بندرگاہ پرچینی جاسوس جہازکی موجودگی! کیا ہے اس کے سیاسی معنی؟


      شیکھر سمن نے کل 17 اگست کو ٹویٹ کیا تھا: 'راجو کی صحت مستحکم ہے۔ اب بھی بے ہوش ہیں، لیکن مستحکم ہیں۔ صحت یاب ہونے میں ایک ہفتہ لگے گا۔ جلد صحت یابی کے لئے دعا کیجئے ۔ ہر ہر مہادیو۔‘‘ ظاہر ہے کہ راجو کی صحت ایک دن میں کافی بگڑ گئی ہے، جس کے بارے میں سنیل پال نے بتایا ہے۔

      ڈاکٹروں نے راجو کی ایم آر آئی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا تھا کہ کامیڈین کے سر کی ایک نس دبی ہوئی ہے، جسے ڈاکٹر ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ راجو نے انگلی ہلائی تھی، جس سے ان کے فینس کو ان کے جلد ٹھیک ہونے کی امید بڑھ گئی تھی ۔ ڈاکٹر ان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ وہ آئی سی یو میں ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: