ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے وزیراعظم مودی سے مانگا یہ بڑا تحفہ، کہا- جیت حاصل کیجئے

راکھی ساونت نےایک بارپھرسےاپنی توجہ سیاست کی طرف کردی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اب ان کی شادی کا بخار اترگیا ہے۔

  • Share this:
راکھی ساونت نے وزیراعظم مودی سے مانگا یہ بڑا تحفہ، کہا- جیت حاصل کیجئے
راکھی ساونت نے وزیراعظم مودی سے مانگا بڑا تحفہ

ممبئی: بالی ووڈ کی آئٹم ڈانسرراکھی ساونت اکثراپنے بیانات کولے کرسرخیوں میں رہتی ہیں۔ اب انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کے سامنے ایک بڑا مطالبہ پیش کردیا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ وزیراعظم مودی پاکستان پرجیت درج کریں۔ انہوں نے یہ بات ایک ٹی وی چینل کے انٹرویو میں کہی ہے۔ راکھی ساونت کے مطابق 'میری یہ خواہش ہے کہ وزیراعظم مودی پاکستان پرجیت درج کریں، جس طرح انہوں نے کشمیرمیں جیت درج کی، اسی طرح وہ پاکستان پرجیت درج کریں'۔


قابل ذکرہے کہ راکھی ساونت کے بیان اکثرسرخیوں میں رہتے ہیں، لیکن انہوں نے خود ہی اس بات کا کئی باراعتراف کیا ہے کہ ایسا وہ محض سرخیاں حاصل کرنے کے لئے کہتی ہیں۔ راکھی ساونت نے یوٹیوبراورسوشل میڈیا کے مشہورنام دیپک کلال کے ساتھ باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے شادی کرنے کی بات کہی تھی۔ بعد میں انہوں نے اس محض پبلیسٹی اسٹنٹ بتا دیا۔


شادی کولےکرراکھی ساونت طویل وقت تک سرخیوں میں رہیں۔
شادی کولےکرراکھی ساونت طویل وقت تک سرخیوں میں رہیں۔


اس کے بعد وہ رتیش نام کے ایک این آرآئی شخص کے ساتھ شادی کرنے اوراس کی بے وفائی کولے کرویڈیو جاری کرتی رہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے انہوں نے بگ باس کونشانے پرلیا ہوا ہے۔ راکھی ساونت اکثربگ باس 13 کے کنٹیسٹنٹ کولے کرکچھ نہ کچھ تبصرہ کرتی رہتی ہیں۔

راکھی ساونت اکثراپنی تصویریں سوشل میڈیا پرشیئرکرکے سرخیوں میں رہتی ہیں۔
راکھی ساونت اکثراپنی تصویریں سوشل میڈیا پرشیئرکرکے سرخیوں میں رہتی ہیں۔


اسی درمیان انہوں نے ملک کے سیاسی لیڈروں پرتبصرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں مہاراشٹرکی موجودہ سیاسی رسہ کشی پربھی تبصرہ کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں راکھی ساونت ایک بارلوک سبھا الیکشن میں بھی اترچکی ہیں۔ انہوں نے خودکی پارٹی لانچ کرکے الیکشن لڑا تھا۔ ان کا انتخابی نشان ہری مرچی تھا۔ تب انہوں نے لوگوں کوگھرگھر جاکرہری مرچیاں تقسیم کی تھیں۔ حالانکہ بعد میں وہ وزیراعظم مودی بڑی حامی کے طورپرسامنے آئیں۔ اب وہ وزیراعظم مودی سے تحفے میں پاکستان مانگ رہی ہیں۔
First published: Nov 27, 2019 11:46 PM IST