ممبئی: راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے ایک فیصلے سے سب کو حیران کردیا ہے۔ وہ یہ ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں کہ وہ بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین ہیں اور ایک بار پھر ایسا ہی کرتی نظر آرہی ہیں۔ راکھی نے اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی سے نکاح کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی 7 ماہ قبل عادل سے ہوئی تھی تاہم عادل نے ان پر اس نکاح کو خفیہ رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ راکھی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے نکاح کے ساتھ ساتھ کورٹ میرج بھی کی تھی۔ لیکن اب تک یہ بات سب سے پوشیدہ تھی۔
وہیں اب راکھی کا کہنا ہے کہ عادل ان سے بات نہیں کر رہے ہیں۔ جی ہاں، ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے عادل سے اپنے نکاح اور دھوکہ کے بارے میں بات کہی ہے۔ 'ڈرامہ کوئین' کا کہنا ہے کہ اب وہ لو جہاد سے خوفزدہ ہیں۔ کیونکہ عادل کے گھر والے ان پر بہت دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے بات نہیں کر رہے۔ راکھی نے عادل کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہونے کی بات بھی کہی ہے۔
راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ عادل نے نہیں دھوکہ دیا، عادل کا کسی اور سے افیئر ہے، جبکہ انہوں نے ان سے شادی کر لی ہے۔ شادی کے بعد بھی وہ کسی اور کے ساتھ ہیں۔ عادل کی یہ حرکت دیکھنے کے بعد راکھی نے اپنی شادی کی حقیقت سب کے سامنے رکھ دی ہے۔ راکھی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد اپنا نام بھی بدل لیا تھا۔ انہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔ دوسری جانب عادل نے نکاح کی خبروں سے انکار کیا ہے۔ عادل کا کہنا ہے کہ ان کی اور راکھی نے شادی نہیں ہوئی ہے۔
ا
میتابھ بچن سے ہوئی بڑی غلطی، اب ہورہا ہے پچھتاوا، ہاتھ جوڑ کر مانگی معافی لیکن۔۔۔۔پٹھان کا ٹریلر رلیز، دہشت گردوں سے لوہا لیتے نظر آئے شاہ رخ خان،دیپکا۔جان ابراہم بھی چھائے
لیکن راکھی نے اب عادل کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے لو جہاد کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں راکھی نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ ان کے ساتھ بھی وہی کچھ نہ ہو جائے جو ان دنوں ہر جگہ ہو رہا ہے۔ راکھی نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور دستاویزات بھی دکھائے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ راکھی نے عادل سے شادی کے لیے مذہب تبدیل کر لیا ہے اور اس شادی کے لیے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔