بالی ووڈ کی ڈرامہ کوین راکھی ساونت اور سوشل میڈیا پر اپنے فنی ویڈیوز کے ذریعہ مشہور دیپک کلال شادی کرنے والے ہیں۔ جی ہاں راکھی ساونت نے ایک پریس کانفریس کر شادی کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ’نیوڈ شادی‘ کرنے والی ہیں۔ ایسی شادی کی وجہ دیپک نے گلوبل وارمنگ کو بتایا۔ جب سے راکھی ساونت نے شادی کا اعلان کیا ہے ان کے مداح بےحد حیران ہیں۔ کیوں کہ راکھی کے دولہا بھی ڈرامہ کے معاملہ میں ان سے ایک بھی قدم پیچھے نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے کارڈ کے مطابق یہ شادی لاس اینجلس میں ہوگی۔ نیوڈ شادی پر بات کرتے ہوئے راکھی نے دیپک سے کہا کہ وہ نیوڈ کیسے ہو سکتی ہیں۔ تو اس پر ان کے ہونے والے شوہر دیپک کلال نے جواب دیا کہ’ تم کیلے کے پتے پہن لینا‘۔ شادی کے اس عجب غضب انکشاف کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ لاس اینجلس میں شادی کرنے والی ہیں۔
اپنی پوری پریس کانفریس میں راکھی دیپک کو اپنے شوہر کے طور پر انٹروڈیوس کراتی رہیں۔ ایسے میں کہنا کافی مشکل ہے کہ راکھی کوئی ڈرامہ کر رہی ہیں۔ یا وہ حقیقت میں دیپک سے شادی کرنے والی ہیں۔ دیپک اور راکھی کے انٹریوز اور میڈیا خبروں کی مانیں تو اس شادی میں کروڑوں روپیے خرچ ہونے والے ہیں۔ یہ راکھی نے خود ایک انٹرویو میں بتایا تھا۔ واضح رہے کہ تیاریاں طویل وقت سے چل رہی تھیں۔ اب ان سب میں کتنی حقیقت ہے۔ یہ تو راکھی ساونت ہی جانیں۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر کا علاج کرا کر پانچ مہینہ بعد سونالی بیندرے کی ہوئی گھر واپسی سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔