Actress Rakhi Sawant: راکھی ساونت اپنے کام سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ وہ کسی نہ کسی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اب وہ اپنے بھائی راکیش ساونت کی وجہ سے موضوع بحث ہیں ۔
نئی دہلی : راکھی ساونت اپنے کام سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ وہ کسی نہ کسی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اب وہ اپنے بھائی راکیش ساونت کی وجہ سے موضوع بحث ہیں ۔ راکھی ساونت کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ دراصل راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ حال ہی میں ایک کاروباری نے ان کے خلاف ایک شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
راکھی ساونت کسی نہ کسی وجہ سے اکثر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں راکھی دبئی میں نظر آئی تھیں۔ وہاں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اپنے 'خوابوں کا شہزادہ' مل گیا ہے ۔ ایسا دبئی پہنچی راکھی ساونت نے خود دعوی کیا تھا ۔ اب ان کے بھائی راکیش ساونت کی مشکلات بڑھتی نظر آرہی ہے، جس کی وجہ سے راکھی بھی سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ راکھی کے بھائی کو اوشی وارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ یہ معاملہ تین سال پرانا ہے ۔ راکیش ساونت پر ایک کاروباری نے چیک باونس کو لے کر شکایت درج کرائی تھی ۔ یہ معاملہ کورٹ تک بھی پہنچا تھا، تب پیسہ واپس کرنے کی شرط پر عدالت نے راکیش ساونت کو ضمانت دیدی تھی، لیکن انہوں نے اب تک پیسہ واپس نہیں کیا ہے۔
بتادیں کہ راکھی ساونت کے ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں ۔ گزشتہ کچھ وقت تک وہ اپنے سابق شوہر عادل خان کو لے کر موضوع بحث رہی تھیں ۔ عادل پر راکھی نے کئی سنگین الزامات لگائے تھے ۔ راکھی ساونت نے الزام لگایا تھا کہ عادل ان کے ساتھ مار پیٹ کرتا ہے ۔ وہ انہیں دھوکہ دے رہا تھا ۔
اداکارہ راکھی ساونت نے عادل پر ایکسٹرا میریٹل افیئر کا بھی الزام لگایا تھا ۔ اس دوران راکھی کے برے وقت میں راکیش اپنی بہن کے ساتھ ہر وقت کھڑے نظر آئے تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔