ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے آفس پر بی ایم سی (BMC) نے بدھ کو توڑ پھوڑ کی ہے۔ ان کے ممبئی پہنچنے سے پہلے ہی بی ایم سی کے ملازمین نے کنگنا رانوت کے دفتر کے غیر قانونی حصے پر کارروائی شروع کردی تھی۔ وہیں کنگنا رانوت نے بھی اس معاملے پر سوشل میڈیا (Social Media) کے ذریعہ اس معاملے پر اپنا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے ادھو ٹھاکرے کا غرور ٹوٹنے کی بات کہی ہے۔ وہیں اب جانے مانے فلم میکر رام گوپال ورما (Ram Gopal Varma) نے بھی اس پورے معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کنگنا رانوت کو مہاراشٹر کی اگلی وزیر اعلیٰ بتاکر بالی ووڈ (Bollywood) پر طنز کسا ہے۔
رام گوپال ورما نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا- ’لگتا ہے کہ کنگنا رانوت مہاراشٹر کی اگلی وزیر اعلیٰ ہوں گی اور جب یہ ہوگا ایسے میں BOLLYWOODIANS کو TIMBEKTOO میں شفٹ ہونا پڑے گا’۔ یہاں دیکھیں رام گوپال ورما کے ذریعہ شیئر کیا گیا پوسٹ۔
رام گوپال ورما کے اس پوسٹ پر انہیں زبردست ردعمل مل رہے ہیں۔ کسی نے ان کی بات کی حمایت کی تو کسی نے منفی (نگیٹیو) تبصرہ کیا ہے۔ جہاں ایک طرف کنگنا رانوت کے معاملے میں بالی ووڈ کی خاموشی پر سوال اٹھ رہے ہیں تو وہیں کنگنا رانوت کو کئی شخصیات کی بھی حمایت مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رانوت ممبئی پہنچ چکی ہیں اور اپنے آفس کی ٹوٹی ہوئی بلڈنگ کے کئی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ ایک ویڈیو میں اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔ اس بیان یمں انہوں نے کہا- ’ادھو ٹھاکرے، تجھے کیا لگتا ہے کہ تو نے مووی مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ س بہت بڑا بدلا لیا ہے۔ آج میرا گھر ٹوٹا ہے، کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا... یہ وقت کا پہیہ ہے۔ یاد رکھنا ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا’۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔