ہوم » نیوز » No Category

کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے جارہے ہیں رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کولے کرپھرسے بحث ہورہی ہے۔ اس بار سوشل میڈیا پررنبیراورعالیہ بھٹ کی شادی کولے کریہ بحث ہورہی ہے کہ دونوں کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے جارہے ہیں۔

  • Share this:
کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے جارہے ہیں رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ
کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے جارہے ہیں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

بالی ووڈ کی مشہورجوڑی میں سے ایک رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اس بارعالیہ بھٹ اوررنبیرکپورکی شادی کولے کرپھرسے بحث ہورہی ہے۔ اس بارسوشل میڈیا پررنبیراورعالیہ بھٹ کی شادی کولے کریہ بحث ہورہی ہے کہ دونوں کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے جارہے ہیں۔


پہلے بھی رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کی شادی کو لے کرکئی بارخبریں سامنے آئی ہیں۔ سوشل میڈیا پردونوں کی شادی کے کارڈ تک وائرل ہوئے تھے، لیکن یہ سب محض افواہیں تھیں۔ تاہم اس باراس بات کی قیاس آرائی کچھ زیادہ ہی ہے کہ رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کشمیرکی وادیوں میں ساتھ جینے کی قسمیں کھانے جارہے ہیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Ranbir Kapoor (@ranbirkapoor) on Dec 2, 2019 at 3:56am PST






دراصل کچھ رپورٹ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ، رنبیرکپورکے ساتھ کشمیرمیں شادی کرنا چاہتی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ عالیہ بھٹ نے جب سے فلم 'راضی' کی شوٹنگ کشمیرمیں کی تبھی سے ان کا من وہاں شادی کرنے کا ہے۔

حالانکہ رنبیرکپورکے ساتھ کشمیرکی وادیوں میں شادی کرنے کی تیاریوں کی چرچا کوبھی عالیہ بھٹ نے محض اڑتی خبربتادیا ہے۔ حالانکہ گزشتہ کئی ماہ سے دونوں ساتھ ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ اب ان کے مداح ان خبروں کے سچ ہونے کا انتظارکررہے ہیں۔ دونوں ستارے آنے والی فلم 'برہماستر' میں ساتھ دکھائی دیں گے۔ یہ فلم اگلے سال ریلیزہوگی۔
First published: Dec 10, 2019 11:48 PM IST