رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ کی (Alia Bhatt) شادی کے فنکشن شروع ہوتے ہی تحفے بھی ملنے لگے ہیں۔ مہندی کی رسم کے ساتھ ہی عالیہ بھٹ-رنبیر کپور اور ان کی فیملی والوں نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی، لیکن سوشل میڈیا پر سرخیوں کا بازار گرم ہے۔ بالی ووڈ کے اس مشہور جوڑے کے چاہنے والے ہر ایج گروپ اور الگ الگ میدان سے جڑے لوگ بھی ہیں۔ تبھی تو سورت کے ایک جوہری نے اپنے فیورٹ اسٹارس کے لئے شادی کا تحفہ بھیج دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے لئے شادی کا تحفہ لے کر دو لوگ آئے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں وہائٹ ٹرانسپیرنٹ پنی سے ریپ کیا ہوا ایک بھاری بھرکم بکے ہے۔ یہ بکے عام طور پر پھولوں والا نہیں بلکہ اسپیشل بُکے ہے۔ بکے لے کر آئے ہوئے شخص کا دعویٰ ہے کہ یہ بکے سونے سے بنا ہوا ہے۔ اس بکے کی پھول پتیاں گولڈ فائل سے بنائی گئی ہیں اور 100 فیصد سچی ہے۔ اس لمبے چوڑے گولڈ بکے کو سورت کے ایک جویلر نے شادی کے گفٹ کے طور پر بھیجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
سونم کپور نے بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے آنند آہوجہ کے ساتھ شیئر کئے خوبصورت PHOTOS
نیتو کپوراور ردھما کپورکو بھی ملنے والا ہے سونے کا سکہ
رنبیر کپور کی ممی نیتو کپور اپنی بیٹی ردھما کپور، داماد بھرت ساہنی اور ناتن سمائرہ کے ساتھ مہندی کی رسم کے لئے جاتی ہوئی نظر آئیں۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو بالی ووڈ کے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا شادی کے خاص موقع پر عالیہ بھٹ کی ہونے والی ساس نیتو اور نند ردھما کو شگن کے طور پر کرن جوہر کے برانڈ ’تیانی‘ کے سونے کے سکے دیں گے۔
رنبیر-عالیہ کی شادی کے چل رہے ہیں فنکشن
وہیں عالیہ بھٹ کے پاپا مہیش بھٹ اپنی بڑی بیٹی پوجا بھٹ کے ساتھ رنبیر کے ’وستو‘ رہائش گاہ پہنچتے نظر آئے۔ ان کے علاوہ نتاشا نندا، ریما جین، کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور، آدرجین، کرن جوہر، ایان مکھرجی بھی جاتے ہوئے نظر آئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔