ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رنبیر-عالیہ کے ریلیشن شپ پر بہن ریدیما نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کافی وقت سے ریلیشن شپ میں ہیں

  • Share this:
رنبیر-عالیہ کے ریلیشن شپ پر بہن ریدیما نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
فائل تصویر

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ریلیشن شپ کی خبریں طویل عرصہ سے میڈیا میں آرہی ہیں۔ پہلی بار دونوں کو سونم اور آنند کے ریسیپشن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ایک ساتھ کئی جگہ نظر آنے لگے۔ گزشتہ دنوں خبر یہ بھی آئی کہ دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بھی بندھ سکتے ہیں اور اب ایک اور خبر سامنے آرہی ہے۔


رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کافی وقت سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ دونوں کے ریلیشن شپ پر رنبیر کپور کی بہن ریدیما نے ہندوستان ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں کہا کہ، ’’ قیاس آرائی ہو رہی ہے ان سے پوچھئے۔ میں اس بارے میں اور کیا کہہ سکتی ہوں۔ میں خوش ہوں اگر میرا بھائی ریلیشن شپ میں ہے‘۔ ہاں ایک بات اس انٹرویو میں واضح ہوئی ہے کہ رنبیر کی بہن ریدیما نے یہ بات نہیں کہی کہ رنبیر عالیہ بھٹ کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔

First published: Nov 05, 2018 09:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading