ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بچوں کو لے کر یہ کیا کہہ گئے رنبیر کپور ؟ جان کر چونک جائیں گے

سال 2016 میں رنبیر اور رنویر ایک ساتھ کرن جوہر کے ٹاک شو میں نظر آئے تھے ، جو کافی سرخیوں میں رہا ۔

  • Share this:
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بچوں کو لے کر یہ کیا کہہ گئے رنبیر کپور ؟ جان کر چونک جائیں گے
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے بچوں کو لے کر یہ کیا کہہ گئے رنبیر کپور ؟ جان کر چونک جائیں گے

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی ووڈ کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک ہیں ۔ جب سے انہوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا ، تب سے ہی یہ مانا جارہا تھا کہ وہ ریلیشن شپ کو اگلے مرحلے میں لے جائیں گے ۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے سیٹ پر ہونے والی ملاقاتیں دونوں کے ریلیشن شپ میں اہم رہیں ، کیونکہ اس کے سیٹ پر ہونے والی دونو کی ملاقاتوں نے دونوں کی بانڈنگ مضبوط کردی ۔ رنویر کو ڈیٹ کرنے سے پہلے دیپیکا پڈوکون رنبیر کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں اور ان کے بریک اپ نے کافی سرخیاں حاصل کی تھیں ۔


سال 2016 میں رنبیر اور رنویر ایک ساتھ کرن جوہر کے ٹاک شو میں نظر آئے تھے ، جو کافی سرخیوں میں رہا ۔ ان کی کیمسٹری دیکھنے کے قابل تھی ۔ پرانا رشتہ ہونے کے باوجود دونوں مستی کرتے نظر آئے تھے ۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالی ووڈ کے سب سے پسندیدہ کپلس میں سے ایک مانے جاتے ہیں ۔ جب سے دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا ، تبھی سے فینس انہیں کپل کے طور پر لائیک کرنے لگے ۔


جب کرن نے اس شو پر ان سے پوچھا کہ رنبیر نے پہلے دیپیکا کو ڈیٹ کیا تھا ، اس کے باوجود آپ دونوں میں ایک دوسرے سے اتنے اچھے تعلقات کیسے ہیں ؟ تو دونوں اداکار کافی کول نظر آئے ۔ یہی نہیں ، جگا جاسوس اداکار رنبیر نے تو دیپ ویر کے اسپیشل بانڈ پر لاجواب کمنٹ کردیا ۔


دیپ ویر پر رنبیر نے کیا ایسا لاجواب تبصرہ

رنبیر کپور نے ٹاک شو میں کہا کہ دیپیکا اور رنویر کی آن اسکرین پارٹنرشپ کافی امیجنگ ہے اور وہ ایک دوسرے کو کمپلیمنٹ کرتے ہیں ۔ اداکار نے کہا کہ وہ ان کیلئے خوش ہیں اور امید کرتے ہیں وہ ایک ساتھ بہترین بچے پیدا کریں گے اور وہ ( رنبیر کپور ) ان کے بچوں کے پسندیدہ اداکار ہوں گے ۔

فینس نے طویل عرصہ تک پسند کیا تھا ایپی سوڈ

رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ٹاک شو کا وہ ایپی سوڈ شرارتوں سے بھرپور تھا اور ان کے لاجواب تبصرے اس کے خاص ہائی لائٹس تھے ۔ اس ایپی سوڈ کو دونوں کے فینس نے طویل عرصہ تک پسند کیا تھا ۔
First published: Jun 09, 2020 05:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading