عالیہ بھٹ کے ساتھ سات پھیرے لینے کے بعد رینی چندرا کے ساتھ رنبیر کپور کی شادی کا ویڈیو وائرل، دیکھئے Video
عالیہ بھٹ کے ساتھ سات پھیرے لینے کے بعد رینی چندرا کے ساتھ رنبیر کپور کی شادی کا ویڈیو وائرل، دیکھئے Video
Ranbir Kapoor Wedding: کھیساری لال یادو اور اکشرا سنگھ کا گانا 'پانی پانی' گانے والی گلوکارہ رینی چندرا کے ساتھ رنبیر کپور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں دونوں کو نیشنل ٹی وی پر شادی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
بی ٹاؤن میں ان دنوں رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کے چرچے ہیں۔ سوشل میڈیا بھی ان کی شادی اور ریسیپشن کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔ ہر کوئی ان کی نئی تصویروں کا انتظار کر رہا ہے اور تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ اس دوران کھیساری لال یادو اور اکشرا سنگھ کا گانا 'پانی پانی' گانے والی گلوکارہ رینی چندرا کے ساتھ رنبیر کپور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے، جس میں دونوں کو نیشنل ٹی وی پر شادی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
دراصل گلوکارہ رینی چندرا نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کئے ہیں، جو کہ ٹی وی ریئلٹی شو 'ساریگاماپا لٹل چیمپس' کے سیٹ کے ہیں ۔ ان کا یہ ویڈیو فلم 'انجانی انجانی' کے پروموشن کا ہے، جب اس کی اسٹار کاسٹ رنبیر کپور اور پرینکا چوپڑا شو کے سیٹ پر پہنچے تھے ۔ اس دوران رینی بھی اس شو کا حصہ تھیں اور جب وہ اپنی پرفارمنس کیلئے اسٹیج پر آتی ہیں تو انہوں نے رنبیر کو شادی کی پیشکش کردیتی ہیں ۔ وہ ان کی ڈائی ہارٹ فین ہوتی ہیں ۔
جب گلوکارہ نے اداکار کو پرپوز کیا تو عالیہ کے شوہر بننے والے رنبیر نے بھی انکار نہیں کیا اور کہا کہ چلو ایسا کرتے ہیں۔ پھر کیا ہوتا ہے ۔ دونوں شادی کی رسومات ادا کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو ہار پہناتے ہیں۔ اس دوران ایک اور دلچسپ بات ہوتی ہے کہ مالا پہننے کے بعد اداکار ، رینی کے پاؤں بھی چھوتے ہیں۔ یہ سارا منظر بڑا دلچسپ ہے۔ تاہم یہ سب صرف ایک ہنسی مذاق کا حصہ ہے ۔
اس ویڈیو کو رینی چندرا نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے ، جس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو شادی کی ڈھیروں نیک تمنائیں اور ان کے مستقبل کے لئے ڈھیروں محبتیں نچھاور کی گئی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ہی رینی نے فینس سے سوال کیا کہ کیا انہیں یہ لمحہ یاد ہے، جس پر لوگوں نے کافی کمنٹس بھی کئے ہیں اور اس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ان کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔