ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ نے پکڑا حنا خان کا ہاتھ تو سوشل میڈیا صارفین نے دیا کچھ ایسا ردعمل

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ صرف فلموں سے ہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت اور رویے سے بھی دل جیت لیتے ہیں کہ کوئی ان کی تعریف کئے بغیر رہ نہیں سکتا۔

  • Share this:

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ صرف فلموں سے ہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت اور رویے سے بھی دل جیت لیتے ہیں کہ کوئی ان کی تعریف کئے بغیر رہ نہیں سکتا۔ اپنے انداز کے علاوہ وہ اپنی اچھی عادتوں کی وجہ سے بھی سبھی کے پسندیدہ ہیں۔ اب گزشتہ دنوں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران انہوں نے حنا کی تھوڑی مدد کیا کی سوشل میڈیا صارفین نے تو انہیں ’جینٹل مین‘ آف دی ایئر کا ایوارڈ دے ڈالا۔

حنا خان ایک تقریب میں پہنچی تھی۔ یہاں اسٹیج پر ایوارڈ لینے کے بعد جب وہ نیچے اتر رہی تھی تو اپنی لمبی ڈریس کی وجہ سے وہ تھوڑی مشکل میں تھی۔ حنا خان کو پریشانی میں  دیکھتے ہی رنویر سنگھ نے فورا ہاتھ آگے بڑھایا اور حنا خان کو سہارا دیا۔ بس رنویر نے جو ہاتھ پکڑا اب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ٹویٹر صارفین رنویر سنگھ کے رویے کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے۔ رنویر سنگھ کی اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے آس پاس کی خواتین کا خیال رکھنے کے بارے میں وہ کنتا سوچتے ہیں۔

First published: Dec 16, 2018 02:42 PM IST