ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ویڈیو کال پر تھیں دیپکا پادوکون، رنویر سنگھ نےکو اسٹارکو دیا بوسہ، پھر ہوا ایسا...

اداکار رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس میں وہ اپنی اپ کمنگ فلم 83 (83 Movie) کےکو اسٹارس کے ساتھ مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔

  • Share this:
ویڈیو کال پر تھیں دیپکا پادوکون، رنویر سنگھ نےکو اسٹارکو دیا بوسہ، پھر ہوا ایسا...
رنویر سنگھ نےکو اسٹار کودیا بوسہ۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ (Ranveer Singh) اپنی مرضی کے مطابق کام کرنےکے لئےجانے جاتے ہیں، پھر چاہے فلم کی شوٹنگ ہو یا کوئی تقریب، رنویرسنگھ کا مزاحیہ انداز ہرکہیں دیکھنےکو ملتا ہے۔ ایسا ہی دیکھنےکو مل رہا ہے سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں۔ اس ویڈیو میں رنویر سنگھ اپنی فلم '83' (83 Movie) کے کو اسٹارس (معاون اسٹارس) کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اسی دوران وہ اپنے ایک کو اسٹارکو کس کرنے (بوسہ ینے) کی اداکاری کررہے تھے۔ اسی درمیان انہیں یاد آتا ہےکہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) ان کے موبائل پر ویڈیو کال کر رہی ہیں۔


انسٹا گرام پرسامنے آئے اس ویڈیو میں نظر آرہا ہےکہ رنویر سنگھ اپنی فلم '83' کے دیگر سبھی کو اسٹارس کے ساتھ بس میں کہیں جارہے ہیں۔ اسی درمیان وہ اور ان کے ایک کو اسٹار سیٹ سے کھڑے ہوتے ہیں۔




اس کے بعد سب لوگ چلانےلگتے ہیں۔ ویڈیو میں پیچھے سے سب کے چلانےکی آواز سنائی دے رہی ہے۔ 'ون ٹو تھری گو' اس کے بعد رنویر سنگھ بس کے بیچ میں کھڑے ہوکر اپنےکو اسٹار جتن سرنا کو کس کرنےکا ڈراما کرنے لگتے ہیں، جیسے ہی وہ ایسا کرتے ہیں، پوری بس میں تیزی سے ہوٹنگ ہونےلگتی ہے۔

رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم 83 کے لئے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ تصویر: انسٹا گرام


رنویر سنگھ کےکو اسٹار اس کےبعد کہتے ہیں کہ یہ تو بہت دھماکہ دار تھا۔ اتنا سارا پیار، اس کے بعد رنویر سنگھ اپنا موبائل لیتے ہیں، پھر وہ اپنےکو اسٹارس سے کہتے ہیں، 'تمہاری بھابھی لائیو ہیں، سب دیکھ رہی ہیں'۔ اس درمیان آواز آتی ہےکہ ساری بھابھی (معاف کیجئے)۔ واضح رہےکہ ان دنوں اداکار رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم '83' کو لےکرسرخیوں میں ہیں۔ وہ اس فلم میں کرکٹرکپل دیو کاکردار نبھا رہےہیں۔ اس فلم کا فرسٹ لُک بھی گزشتہ دنوں جاری کردیا گیا ہے۔ اس کا موشن پوسٹر بھی ریلیز ہوگیا ہے۔ اس میں '83' کی پوری اسکارکاسٹ نظر آرہی ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ہیں۔

فلم میں رنویر سنگھ سابق کرکٹرکپل دیو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ تصویر: انسٹا گرام


فلم '83' میں اداکار رنویر سنگھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کے رول میں نظر آئیں گے۔ سنیل گواسکرکا کردار فلم میں طاہر راج بھسین نبھائیں گے۔ شری کانت کےکردار میں جیوا، موہندر امرناتھ کے کردار میں ثاقب سلیم، یشپال شرما کے کردار میں جتن سرنا، سندیپ پاٹل کے کردار میں چراغ پاٹل، کیرتی آزاد کےکردار میں دنکر شرما، روجر بنی کے کردار میں نشانت دہیہ، مدن لال کے کردار میں ہارڈی سندھو، سید کرمانی کے کردار میں ساحل کھٹر، بلوندر سنگھ سندھو کےکردار میں ایمی ورک، دلیپ وینگسرکرکےکردار میں آدیناتھ کوٹھرے، روی شاستری کےکردار میں دھائرا کروا، سنیل والسن کےکردار میں آربدری اور پی آر مان سنگھ کے رول میں پنکج ترپاٹھی نظر آنے والے ہیں۔
First published: Jan 31, 2020 06:10 PM IST