ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ ادکارہ کونکنا سین شرما اور رنویر شوری شادی کے بندھ سے ہوئے آزاد ، طلاق پر لگی قانونی مہر

کونکنا سین اور اداکار رنویر شوری نے 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکی اور 2015 میں ان دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ۔

  • Share this:
بالی ووڈ ادکارہ کونکنا سین شرما اور رنویر شوری شادی کے بندھ سے ہوئے آزاد ، طلاق پر لگی قانونی مہر
بالی ووڈ ادکارہ کونکنا سین شرما اور رنویر شوری شادی کے بندھ سے ہوئے آزاد ، طلاق پر لگی قانونی مہر

بالی ووڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور رنویر شوری بالآخرآج قانونی طور پر الگ ہوگئے ۔ گرچہ یہ جوڑا 2015 میں ہی الگ ہوچکا تھا ، لیکن آج ان کے طلاق پر قانونی مہر لگ گئی ۔ ان دونوں کے درمیان طلاق دو ماہ قبل ہونے والا تھا ، لیکن بعد میں اگست کا مہینہ طے کیا گیا اور آج دونوں قانونی طور پر شادی کے بندھن سے آزاد ہوگٸے ۔


کونکنا سین اداکارہ و ڈائریکٹر اپرنا سین اور راٸٹر مکل شرما کی بیٹی ہیں ۔ کونکنا سین کو دوبار نیشنل فلم ایوارڈ جبکہ چار بار فلم فیٸر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ۔ کونکنا سین اور اداکار رنویر شوری نے 2010  میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ لیکن یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکی اور 2015 میں ان دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ۔ بالی ووڈ کی یہ ایسی جوڑی تھی ، جس نے خاموشی سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ دونوں ہی ایک دوسرے کو کافی احترام و عزت دیتے تھے اور کبھی بھی ایک دوسرے کے خلاف سامنے نہیں آٸے ۔


کونکنا سین کو دوبار نیشنل فلم ایوارڈ جبکہ چار بار فلم فیٸر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ۔
کونکنا سین کو دوبار نیشنل فلم ایوارڈ جبکہ چار بار فلم فیٸر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ۔


کونکنا سین نے ایک بار اس معاملے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر بات کی جاٸے اور لوگ ان کے طلاق و ذاتی زندگی کو گپ شپ کاحصہ بنایٸں اور لطف اندوز ہوں ۔ جبکہ رنویر شوری نے بھی اس معاملہ میں صرف اتنا کہا تھا کہ وہ طلاق کے لٸے خود کو ذمہ دار سمجھتے ہیں ۔ دونوں کا ایک بیٹا ہارون شوری ہے ۔ دونوں نے ہی بچے کی کسٹڈی لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

آج طلاق کے موقع پر بھی دونوں خاموش نظر آئے اور خاموشی سے ہی طلاق کے بعد تنہا تنہا چلے گٸے ۔ کونکنا کی وکیل اے پاٹھک نے بھی طلاق کی تصدیق کرتے ہوٸے کہا کہ دونوں آج قانونی طور پر الگ ہوگٸے ہیں ۔ دونوں کے قریبی دوستوں کے مطابق دونوں نے آپسی صلح کی کوشش کی ، لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ۔ دونوں نے ایک ساتھ کٸی فلمیں کی ہیں ، جن میں " آجا نچ لے " اور " ٹریفک سگنل " کافی مشہور ہوٸی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 13, 2020 10:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading