உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ رشمیکا مندانا نے بلیک اینڈ وہائٹ تصویر کے ساتھ لکھا خاص پیغام ، ملے دو ملین لائیکس

    اداکارہ رشمیکا مندانا نے بلیک اینڈ وہائٹ تصویر کے ساتھ لکھا خاص پیغام ، ملے دو ملین لائیکس

    اداکارہ رشمیکا مندانا نے بلیک اینڈ وہائٹ تصویر کے ساتھ لکھا خاص پیغام ، ملے دو ملین لائیکس

    ساوتھ سنیما (South Film Industry) کی ہاٹ اور بولڈ اداکارہ رشمیکا مندانا (Rashmika Mandanna) ان دنوں اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر سرخیوں میں ہیں ۔ نیشنل کرش رشمیکا کی ڈیبیو فلم مشن مجنوں (Mission Majnu) ہے ۔ وہ اس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ساوتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا ان دنوں بالی ووڈ میں کافی سرخیوں میں ہیں ۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنی ہر تصویر اور ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں آجاتی ہیں ۔ حال ہی میں ان کے انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورس پورے ہوئے ہیں ، جس کو لے کر انہوں نے ایک پوسٹ بھی ڈالی تھی ، جو فینس کو کافی پسند آیا تھا ۔ اب رشمیکا نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جو لائم لائٹ میں ہے ۔ یہ بلیک اینڈ وہائٹ تصویر ہے ، جس میں اداکارہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

      رشمیکا مندانا نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا : آپ کے سب سے زیادہ بلیک اینڈ وہائٹ دنوں میں بھی تھوڑا سا اسپارکل ڈالئے ۔ تصویر کچھ ہی گھنٹہ پہلے پوسٹ کی گئی ہے ، جس کو اب تک دو ملین سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں اور 25 ہزار سے زیادہ کمنٹس آچکے ہیں ۔ فینس ان کی خوبصورتی اور کیپشن دونوں کی کافی تعریف کررہے ہیں ۔

      تصویر کچھ ہی گھنٹہ پہلے پوسٹ کی گئی ہے ، جس کو اب تک دو ملین سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں اور 25 ہزار سے زیادہ کمنٹس آچکے ہیں ۔
      تصویر کچھ ہی گھنٹہ پہلے پوسٹ کی گئی ہے ، جس کو اب تک دو ملین سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں اور 25 ہزار سے زیادہ کمنٹس آچکے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔


      وہیں اگر رشمیکا کے کریئر کی بات کی جائے تو وہ ساوتھ کا مشہور نام ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک فلم کیلئے تقریبا دو کروڑ روپے لیتی ہیں ۔ اداکارہ کو 2020 میں گوگل نے نیشنل کرش آف انڈیا اعلان کیا تھا ۔ رشمیکا گوگل کی سب سے پسندیدہ اداکارہ کی کٹیگری میں آچکی ہیں ۔ رشمیکا نے اپنے کریئر میں چار سالوں میں تقریبا 10 فلموں میں کام کیا ہے ۔

      وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کی جائے تو وہ فلم گڈبائے میں نظر آنے والی ہیں ۔ اس میں وہ امیتابھ بچن اور نینا گپتا کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی ۔ اس کے علاوہ رشمیکا کے ساوتھ پرجیکٹ کے بارے میں بات کی جائے تو اللو ارجن کی فلم پشپا کا بھی حصہ ہیں ۔ اس فلم کے کئی پوسٹرس بھی ریلیز کئے جاچکے ہیں ۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: