ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

روینہ ٹنڈن کا انکشاف- فلم انڈسٹری میں ایسے لوگ ہیں جو آپ کی ناکامی کا کرتے ہیں پلان

اداکارہ روینہ ٹنڈن (Raveena Tandon) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) اور نیپوٹزم پر بات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

  • Share this:
روینہ ٹنڈن کا انکشاف- فلم انڈسٹری میں ایسے لوگ ہیں جو آپ کی ناکامی کا کرتے ہیں پلان
روینہ ٹنڈن کا انکشاف- فلم انڈسٹری میں ایسے لوگ ہیں جو آپ کی ناکامی کا کرتے ہیں پلان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا (Social Media) سے لے کر انڈسٹری کے اندر تک ہر جگہ نیپوٹزم (اقربا پروری) کو لے کر زبردست بحث چھڑ گئی ہے، جہاں ایک طرف لوگ کئی فلم میکرس پر تنقید کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف اسٹارکڈس پر بھی طرح طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ اس درمیان اداکارہ روینہ ٹنڈن (Raveena Tondon) نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے نیپوٹزم (Nepotism) کو لے کر بات چیت کے دوران ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس مرحلے سے گزر چکی ہیں۔


اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پہلے بھی اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کئی باتیں کہی تھیں۔ وہیں اب ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر پھیل رہی باتوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا- ’اسے سنسنی خیز بنانا بند کریں، آپ کسی پر الزام نہیں لگا سکتے، فلم انڈسٹری پر بھی نہیں۔ لوگ صرف ایک ہی طرح سے سوچ رہے ہیں۔ یہ اس بے چارے لڑکے کے لئے کسی توہین سے کم نہیں ہے’۔


 




 




View this post on Instagram




 

Who knew that this young energetic fun loving young man , was hiding some intense sorrow deep down in his heart,hiding behind the dancing and the smiles . Wish he had reached out to some of his closest friends, Maybe ,just maybe we would’ve been seeing a different day.I met him only twice in this lifetime,did not know him well , but his sincerity, talent and kind heart was open for all to see. We will never know what led a successful,handsome young soul like him to take this step, but wherever he is I wish him Grace and at peace. #🕉 #omshantishantishanti


A post shared by Raveena Tandon (@officialraveenatandon) on






روینہ ٹنڈن نے مزید لکھا- ’میں مانتی ہوں، یہاں پر سیاست ہے۔ کچھ اچھے لوگ ہیں تو کچھ برے لوگ بھی ہیں اورکچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو آپ کی ناکامی کے لئے پلاننگ (منصوبہ بندی) بھی کرتے ہیں۔ میں خود اس سے گزرچکی ہوں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو آپ کو نیچا دکھاتے ہیں، فلم سے نکلوا دیتے ہیں’۔ روینہ ٹنڈن کا ماننا ہے کہ ’ایسے لوگ ہر انڈسٹری میں ہیں، لیکن ہم ایک ہائی پروفائل گلیمر جاب میں ہیں، جہاں پرایسی چیزیں ہائی لائٹ ہوجاتی ہیں’۔

روینہ ٹنڈن نے اپنے اس انٹرویو میں سوشل میڈیا پر غلط باتیں پھیلانے والے صارفین کی کلاس لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی پر راست طور پر الزام لگانا پوری طرح سے غلط ہے۔ انہوں نے کرن جوہر کی حمایت کرتے ہوئے ان پر عائد الزامات کو پوری طرح سے بکواس اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

 


Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 07, 2020 12:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading