ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کہانی کے ذاتی زندگی سے قریب ہونے کی وجہ سے ریکھا کا فلم سے انکار

ممبئی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا نے فلم ’’فطور‘‘میں کام کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ فلم کی کہانی ان کی ذاتی زندگی سے ملتی جلتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 06, 2016 12:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کہانی کے ذاتی زندگی سے قریب ہونے کی وجہ سے ریکھا کا فلم سے انکار
ممبئی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا نے فلم ’’فطور‘‘میں کام کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ فلم کی کہانی ان کی ذاتی زندگی سے ملتی جلتی ہے۔

ممبئی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا نے فلم ’’فطور‘‘میں کام کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ فلم کی کہانی ان کی ذاتی زندگی سے ملتی جلتی ہے۔ بالی ووڈ کے ہدایت کار ابھیشیک کپور ان دنوں آدتیہ کپور اور کٹرینا کیف کے ساتھ فلم ’’فطور‘‘ بنا رہے ہیں۔ خبریں ہیں کہ فلم کی کہانی چارلس ڈنکنس کے ناول ’’گریٹ ایکسپیکٹیشنس‘‘پر مبنی ہے۔فلم میں ریکھا بھی کام کر رہی تھیں لیکن انہوں نے یہ فلم چھوڑ دی۔


بتایا جا رہا ہے کہ فلم کی کہانی ایک بالی ووڈ سیلیبریٹی کی زندگی کے بے حد قریب ہے۔ریکھانے ’’فطور‘‘ میں کام کرنے کے لئے اس لئے انکار کر دیا کیونکہ اسکی کہانی انہیں اپنی زندگی کے کافی قریب نظر آئی۔ریکھا کو فلم میں بیگم کا کردار ادا کرنا تھا ۔بیگم ایک تنہائی پسند خاتون ہے جو پر اسرار زندگی جیتی ہے۔ ریکھا نے اس فلم کے لئے شوٹنگ شروع کر دی تھی ۔کشمیر میں فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ بھی کر لی گئی تھی۔لیکن اس کے بعد ریکھا نے گزشتہ سال مئی میں اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔جس کے بعد فلم سازنے فلم میں بیگم کے کردار کے لئے تببو کو لیا ۔اس تبدیلی کی وجہ سے کئی سین پھر سے شوٹ کئے گئے۔


بیگم کا کردار ریکھا کی ذاتی زندگی سے بے حد قریب ہے۔جب ریکھا کو اس بات کا احساس ہوا تو انکے لئے یہ کردار اداکر پانا بے حد مشکل ہوگیا۔شاید یہی وجہ رہی کہ انہوں نے فلم میں کام نہ کرنےکا فیصلہ کیا۔

First published: Jan 06, 2016 12:03 PM IST