ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میںFIR درج ہونے کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئیں ریا چکرورتی، ویڈیو کیا جاری

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ریاچکرورتی سامنے آئی ہیں اور سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں بیان دیا ہے۔ اپنے بیان میں ریا چکرورتی نے بھگوان اور انصاف پر یقین ظاہر کیا ہے۔ اداکارہ نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں وہ سفید سوٹ میں نظر آرہی ہیں۔

  • Share this:

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی  (Sushant Singh Rajput Suicide Case)  معاملے میں اداکار کے والد نے پٹنہ میں ایکٹر کی مبینہ گرل فرینڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ریاچکرورتی (Rhea Chakraborty) ، ان کی ماں سندھیا چکرورتی (Sandhya Chakraborty)، والد اندرجیت چکرورتی اور ان کے بھائی شووک سمیت چھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے بعد معاملے کی جانچ کرنے کیلئے پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم ممبئی پہنچی ہے۔ ممبئی پہنچنے کے بعد پٹنہ پولیس کی ٹیم ریا چکرورتی کی رہائش پر پہنچی تھی لیکن ابھی تک پٹنہ پولیس (Patna Police) اداکارہ سے پوچھ۔گچھ نہیں کرپائی ہے۔ معاملہ درج ہونے کے بعد سے ہی ریا چکرورتی غائب ہیں۔

حالانکہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ریاچکرورتی سامنے آئی ہیں اور سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں بیان دیا ہے۔ اپنے بیان میں ریا چکرورتی نے بھگوان اور انصاف پر یقین ظاہر کیا ہے۔ اداکارہ نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں وہ سفید سوٹ میں نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں ریاچکرورتی کہہ رہی ہیں۔ مجھے بھگوان اور ملک کی انصاف قانون پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔ ستیہ میو جیتے۔ سچ باہر آکر رہے گا۔

بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کے سوسائیڈ کے تقریبا دیڑھ ماہ بعد ان کے والد کے کے سنگھ نے پٹنہ کے راجیو نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اپنی ایف آئی آر میں اداکار سشانت کے والد نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی سمیت ان کے پورے کنبے پر سشانت کو بلیک میل کرنے، ان کی میڈیکل رپورٹس چرانے سمیت انہیں دماغی طور سے پریشان کرنے جیسے کئ سنگین الزام لگائے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 01, 2020 08:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading