ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ریا چکرورتی نے کھولے راز، بتایا سشانت سنگھ راجپوت کی کون کون سی ’جائیداد’ ہیں ان کے پاس

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate) کی پوچھ گچھ کے بعد پہلی بار ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) نے انکشاف کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی کون کون سی جائیداد ان کے پاس ہے۔

  • Share this:
ریا چکرورتی نے کھولے راز، بتایا سشانت سنگھ راجپوت کی کون کون سی ’جائیداد’ ہیں ان کے پاس
ریا چکرورتی نے کھولے راز، بتایا سشانت سنگھ راجپوت کی کون کون سی ’جائیداد’ ہیں ان کے پاس

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے کافی دنوں کے بعد سشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ (KK Singh) نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) سمیت 6 دیگر لوگوں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پٹنہ میں کیس درج کرایا۔ انہیں الزامات کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے معاملے میں منی لانڈرنگ (Money Laundering) کا معاملہ درج کیا اور ریا چکرورتی کو سمن جاری کیا تھا، جس کے بعد پہلی بار اداکارہ ریا چکرورتی جمعہ کو سامنے آئیں، جہاں ان سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ ہوئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے بعد پہلی بار ریا چکرورتی نے انکشاف کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی کون کون سی پراپرٹی ان کے پاس ہے۔


سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کی طرف سے دو تصویروں کو شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کون سی پراپرٹی ہے، جو سشانت سنگھ کی ہیں اور ان کے پاس ہیں، جس میں سشانت سنگھ راجپوت کے ذریعہ لکھا گیا ایک شکریہ نوٹ اور دوسرا ایک سپر ہے۔




ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کی نوٹ بُک میں سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) نے یہ شکریہ نوٹ لکھا تھا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، ریا چکرورتی، ان کی فیملی اور ڈاگی فج کو لےکر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ نوٹ میں لکھے نامون پر وضاحت دیتے ہوئے، ریا چکرورتی نے لکھا، اور یہ اس کی تحریر ہے، لیلو ’شوبک’ ہے، ببو ’میں’ سر میرے ڈیڈ ہیں، میم میری موم ہیں، فج اس کا کتا ہے۔



اس کے ساتھ ریا چکرورتی کے پاس سشانت سنگھ راجپوت کا ایک اسپرے ہے، جس پر ’چھچھورے’ لکھا ہے۔ اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ یہیں دو جائیداد ہیں، جو سشانت سنگھ کی ہیں اور ان کے پاس ہیں۔ حالانکہ سشانت سنگھ راجپوت نے ریا چکرورتی اور اس کی فیملی کے لئے شکریہ نوٹ کب لکھا، یہ ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی جانچ بھی شروع کردی گئی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ سی بی آئی بھی ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ایسے میں ریا چکرورتی کو ابھی اور بھی کئی سوالوں کے جواب دینے ہوں گے۔ ریا کے بھائی شووک چکرورتی آج بھی ای ڈی آفس پہنچے ہیں، جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ شووک اور سشانت کے درمیان اچھی دوستی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 08, 2020 02:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading