ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بوائے فرینڈ علی فضل کے ساتھ سی فیسنگ اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوئیں رچا چڈھا

ممبئی مرر کو دیئے اپنے تازہ انٹرویو میں رچا چڈھا نے کہا، ‘ہم امن چاہتے تھے اور ہمارا نیا گھر، جو سمندر کے پاس ہے اور یہاں چاروں طرف ریٹائرڈ لوگ رہتے ہیں۔ یہ باندرہ یا اندھیری کی طرح پیپراجی کے کیمروں سے گھری ہوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں ہمیں کافی پرائیویسی ملے گی۔ مجھے جم جانے کے لئے یا شام کو سیر کے لئے پہلے تیار نہیں ہونا پڑے گا’۔

  • Share this:
بوائے فرینڈ علی فضل کے ساتھ سی فیسنگ اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوئیں رچا چڈھا
بوائے فرینڈ علی فضل کے ساتھ سی فیسنگ اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوئیں رچا چڈھا

ممبئی: اداکارہ رچا چڈھا (Richa Chadda) کے لئے یہ سال کافی خوشنما ہونے والا تھا کیونکہ اس سال انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ علی فضل (Ali Fazal) کی دلہن بننے کی پوری تیاری کرلی تھی۔ یہ جوڑی اپریل میں شادی کرنے والی تھی۔ اب یہ شادی تو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگئی ہے، لیکن اس جوڑی نے اب ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رچا چڈھا اور علی فضل دونوں اب اپنے سی - فیسنگ اپارٹمنٹ (Richa Chadha and Ali Fazal's Sea Facing Apartment) میں شفٹ ہوگئے ہیں، جہاں شفٹ ہوکر وہ کافی خوش ہیں۔ رچا چڈھا نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ ایک ایسے گھر میں شفٹ ہونا چاہتی تھیں، جہاں وہ مسلسل میڈیا کے کیمروں میں قید ہونے سے بچ سکیں۔


ممبئی مرر کو دیئے اپنے تازہ انٹرویو میں رچا چڈھا نے کہا، ‘ہم امن چاہتے تھے اور ہمارا نیا گھر، جو سمندر کے پاس ہے اور یہاں چاروں طرف ریٹائرڈ لوگ رہتے ہیں۔ یہ باندرہ یا اندھیری کی طرح پیپراجی کے کیمروں سے گھری ہوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں ہمیں کافی پرائیویسی ملے گی۔ مجھے جم جانے کے لئے یا شام کو سیر کے لئے پہلے تیار نہیں ہونا پڑے گا’۔ رچا چڑھا اور علی فضل کا یہ نیا گھر کرائے کا ہے، جہاں یہ جوڑا کچھ سال رہے گا۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)






رچا چڈھا نے علی فضل کے ساتھ شفٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب کون سی میڈ رکھنی ہے سے لے کر کونسا صابن خریدنا ہے، تک اپنے ہر فیصلے ساتھ مل کر لے سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ جوڑا اس سال گرینڈ ویڈنگ کی تیاری میں تھی، لیکن کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون کے سبب ان دونوں نے ہی اپنی شادی ابھی کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جوڑی گزشتہ 5 سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہی ہے اور ان کی یہ شادی تین الگ الگ شہرون میں ہونے والی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 23, 2020 05:14 PM IST