உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    علی فضل سے شادی کرنا چاہتی ہے بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ ، لیکن اس وجہ سے ہورہی ہے تاخیر

    علی فضل سے شادی کرنا چاہتی ہے بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ ، لیکن اس وجہ سے ہورہی ہے تاخیر

    رچا نے کہا کہ ہماری شادی کیلئے پوری پروڈکشن ٹیم کی ضرورت ہے ۔ علی اور میری پروڈکشن ٹیم کو ایک ساتھ آنا ہوگا ۔ کیونکہ فی الحال ہم دونوں ہی کافی مصروف ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ سے ان دنوں شادی کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں ۔ اس فہرست میں نیا نام رچا چڈھا کا ہے ، جنہوں نے شادی کے بارے میں کھل کر بات چیت کی ۔ تقریبا 2 سال سے علی فضل کو ڈیٹ کررہی رچا نے شادی کی پلاننگ کے بارے میں بتایا ۔

      بومبے ٹائمز سے بات چیت میں جب علی فضل سے شادی کو لے کر سوال کیا گیا ، تو رچا نے کہا کہ ہماری شادی کیلئے پوری پروڈکشن ٹیم کی ضرورت ہے ۔ علی اور میری پروڈکشن ٹیم کو ایک ساتھ آنا ہوگا ۔ کیونکہ فی الحال ہم دونوں ہی کافی مصروف ہیں ۔ رچا نے بتایا کہ ان دنوں علی کو خود کیلئے پانچ دن بھی ٹھیک سے نہیں مل پاتے ہیں ، ایسا نہیں ہے کہ ہمیں کمٹمنٹ سے ڈر لگتا ہے ، لیکن ہم دونوں کافی مصروف ہیں ۔ ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کا بھی وقت نہیں ملتا ہے ۔

      Ali fazal richa chadha

      رچا نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ علی اور میں ایک مہینے میں ایک یا دو مرتبہ ہی مل پاتے ہیں ۔ کبھی کبھی اندھیری سے باندرہ کی دوریاں بھی طویل مسافت کی طرح لگتی ہیں ۔ علی صبح شہر میں آتے ہیں اور میری صبح کی شفٹ ہوتی ہے ، اس لئے ہم لوگ ویڈیو کال ہی کر پاتے ہیں ۔ ایسے حالات میں ہم شادی کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں ۔

      richa chadha ali fazal marriage

      جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ دونوں کس طرح ساتھ میں وقت گزارتے ہیں ، تو رچا نے بتایا کہ علی میرے بہت اچھے دوست ہیں ، میں جہاں بھی ہوتی ہوں ، وہ مجھے سرپرائز دینے آجاتے ہیں ۔ ہم دونوں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں ، ساتھ مل کر کھانا بناتے ہیں ، فلم دیکھتے ہیں اور کبھی کبھی ورک آوٹ کیلئے بھی ساتھ ہی نکل جاتے ہیں ۔
      First published: