ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بابری مسجد فیصلے پر بولیں سورا بھاسکر- بابری مسجد خود ہی منہدم ہوگئی، رچا چڈھا نے کہی یہ بات

Babri Demolition Case Judgment: بابری مسجد انہدام معاملےفیصلہ آنے کے بعد سورا بھاسکر (Swara Bhasker) ، رچا چڈھا (RichaChadha) ، انوبھو سنہا سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
بابری مسجد فیصلے پر بولیں سورا بھاسکر- بابری مسجد خود ہی منہدم ہوگئی، رچا چڈھا نے کہی یہ بات
بابری مسجد فیصلے پر بولیں سورا بھاسکر- بابری مسجد خود ہی منہدم ہوگئی

ممبئی: سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بابری مسجد منہدم (Babri Demolition Case) کئے جانے کے معاملے میں بدھ کو بہت انتظار کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے سبھی ملزمین کو بری کردیا۔ خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بابری مسجد منہدم کئے جانے کا سانحہ منصوبہ بند نہیں تھا، یہ ایک اتفاقی سانحہ تھا۔ فیصلہ آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر (Swara Bhasker)، رچا چڈھا (RichaChadha)، انوبھو سنہا (Anubhav Sinha) سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔




اداکارہ سورا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا،  ’بابری مسجد خود ہی منہدم ہوگیا تھا’۔



اداکارہ رچا چڈھا نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’اس جگہ سے اوپر بھی ایک عدالت ہے، یہاں دیر ہے اندھیر نہیں’۔

انو بھو سنہا نے ایل کے اڈوانی کو دی مبارکباد

فلم ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے ٹوئٹ کرکے لال کرشن اڈوانی کو مبارکباد پیش کی۔ انوبھو سنہا نے ٹوئٹ کیا ’لال کرشن اڈوانی کو مبارکباد۔ اب آپ اس ملک کی آتما پر اکیلے ایک لمبی خونی ریکھا کھینچنے کے الزامات سے بری ہوگئے ہیں۔ بھگوان آپ کو بہت لمبی عمر دے’۔

 



کون کون لوگ تھے ملزم
واضح رہے کہ اس معاملے میں لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہرجوشی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی، ونے کٹیار، سادھوی رتنبھرا، مہنگ نرتیہ گوپال داس، ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی، چنپت رائے، مہنت دھرم داس، ستیش پردھان، پون کمار پانڈے، للو سنگھ، پرکاش شرما، وجے بہادر سنگھ، سنتوش دوبے، گاندھی یادو، رام جی گپتا، برج بھوشن شرن سنگھ، کملیش ترپاٹھی، رام چندر کھتری، جے بھگوان گوئل، اوم پرکاش پانڈے، امرناتھ گوئل، جے بھگوان سنگھ پویا، ساکشی مہاراج، ونے کمار رائے، نوین بھائی شکلا، آر این شریواستو، آچاریہ دھرمیندر دیو، سدھیر کمار ککڑ اور دھرمیندر سنگھ گرجر ملزم تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 30, 2020 05:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading