ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Femina Miss India 2020: والد چلاتے ہیں رکشہ ، بیٹی مانیا سنگھ مس انڈیا میں رہیں رنر اپ

Femina Miss India 2020 : مانیا سنگھ نے یہاں تک پہنچنے کیلئے کافی جدوجہد کی ہے ۔ مس انڈیا کے اسٹیج تک پہنچنے کیلئے انہوں نے اپنے خواب کو کبھی مرنے نہیں دیا ۔

  • Share this:
Femina Miss India 2020: والد چلاتے ہیں رکشہ ، بیٹی مانیا سنگھ مس انڈیا میں رہیں رنر اپ
Femina Miss India 2020: والد چلاتے ہیں رکشہ ، بیٹی مانیا سنگھ مس انڈیا میں رہیں رنر اپ (Photo: Viral Bhayani)

تلنگانہ کی خاتون انجینئر مانسا ورانسی نے وی ایل سی سی فیمینا مس انڈیا ورلڈ 2020 کا خطاب جیت لیا ہے۔ اترپردیش کی مانیا سنگھ رنر اپ رہیں ۔ ہریانہ کی مانیکا شیکھنڈ سکینڈ رنر اپ رہیں ۔ جیوری کے ممبران میں بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوبیا، چترنگڈا سنگھ ، پلکت سمراٹ ، معروف ڈیزائنر جوڑی فالگونی اور شین مور تھے۔ 23 سالہ مانسا وارانسی حیدرآباد میں انجینئر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔


اس درمیان رنر اپ رہی مانیا سنگھ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کررہی ہیں ۔ دراصل مانیا دیگر کنٹیسٹنٹ سے کافی الگ ہیں اور ان کی زندگی جدوجہد سے بھرپور رہی ہے ۔ مانیا سنگھ نے یہاں تک پہنچنے کیلئے کافی جدوجہد کی ہے ۔ مس انڈیا کے اسٹیج تک پہنچنے کیلئے انہوں نے اپنے خواب کو کبھی مرنے نہیں دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کھانے اور نیند کے بغیر کئی راتیں گزاری ہیں ۔ میں نے رکشہ کا کرایہ بچانے کیلئے کئی میل کی دوری پیدل طے کی ہے ۔ میرے خون ، پسینے اور آنسووں نے مجھے وہ ہمت دی ، جس سے میں اپنے خواب کو پورا کرسکی ۔


مانیا نے مزید کہا کہ رکشہ چلانے والے کی بیٹی ہونے کے ناطے مجھے اسکول جانے کا موقع نہیں ملا ۔ کیونکہ میں نے اپنی کمر عمری میں ہی کام کرنا شروع کردیا تھا ۔ میں کتابوں کیلئے ترستی رہتی تھی ، پھر بھی قسمت میرے حق میں نہیں تھی ۔ آخر کار میرے باپ نے میری ماں کا چھوٹا سا زیور گروی رکھ دیا ، جس کے بعد میں ڈگری حاصل کرنے کیلئے امتحان کی فیس ادا کرسکی تھی ۔


مانیا نے 14 سال کی عمر میں گھر چھوڑ دیا تھا ۔ اس کے بعد وہ دن میں پڑھائی کرتی تھی ، شام میں برتن دھوتی تھی اور رات میں کال سینٹر میں کام کرتی تھی ۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین اور بھائی کو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں فیمینا مس انڈیا کے اسٹیج تک پہنچ سکی ہوں تو صرف اپنے والدین اور بھائی کی وجہ سے ۔ ان لوگوں نے میری کافی مد کی اور مجھے سکھایا کہ اگر آپ کو خود پر یقین ہے تو آپ کے خواب ضرور پورے ہوں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 12, 2021 11:10 AM IST