ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کی اچانک طبیعت خراب ہونےکے سبب انہیں ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق رشی کپورکو کینسر سے متعلق پریشانی کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رشی کپور کی حالت سنگین ہے، لیکن ابھی خطرے سے باہر ہے۔ رشی کپور طبیعت بگڑنےکے سبب تقریباً ایک ہفتے سے اسپتال میں ہیں۔ اس سے پہلے فروری میں بھی رشی کپورکی طبیعت کافی خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں دہلی (Delhi) کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
رشی کپور (Rishi Kapoor) کے بھائی رندھیر کپور نے ’انڈین ایکسپریس’ سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’رشی کپورکو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی اہلیہ نیتو کپور ان کے ساتھ ہیں’۔ واضح رہےکہ سال 2018 میں رشی کپور میں کینسرکی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد نیویارک میں تقریباً 8 ماہ تک ان کا علاج چلا تھا۔ پہلے تو نہ ہی رشی کپور اور نہ ہی ان کی فیملی نےاس بیماری کا انکشاف کیا تھا، لیکن بعد میں خود رشی کپور نے لوگوں کو اس بات کی اطلاع دی تھی، کہ انہیں کینسر ہے اور اب ان کی حالت میں سدھار ہورہا ہے۔

سال 2018 میں رشی کپور میں کینسر کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد نیویارک میں تقریباً 8 ماہ تک ان کا علاج چلا تھا۔
رشی کپور نے سال 2019 میں علاج کے بعد اپنے مداحوں کو اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ کینسر سےمتاثر ہیں۔ رشی کپورکےان مشکل دنوں میں ان کی اہلیہ نیتو کپور ان کےساتھ نیویارک میں تھیں، جو ان کا دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ رشی کپور کے ٹھیک ہونےکے بعد نیتو کپور نے بھی ایک انٹرویو میں رشی کپور کی طبیعت کو لےکر کئی انکشاف کئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔