رضوان احمد آسکر کیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلم اداکار ، شبانہ اعظمی نے ٹویٹ کرکے کی تعریف
رضوان احمد (Rizwan Ahmed) آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلم اداکار ہیں ۔ بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی (Shabana Azmi) ان کی اس حصولیابی سے کافی متاثر نظر آئیں ۔ انہوں نے رضوان کو لے کر ایک ٹویٹ کیا ہے ، جو اب وائرل ہوگیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 16, 2021 11:26 PM IST

رضوان احمد آسکر کیلئے نامزد ہونے والے پہلے مسلم ، شبانہ اعظمی نے ٹویٹ کرکے کی تعریف ۔ تصویر : Twitter/Riz Ahmed
پاکستان نزاد برطانوی اداکار رضوان احمد کو بیسٹ ایکٹر کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ انہیں یہ نامزدگی فلم ساونڈ آف میٹل میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ملی ہے ۔ اس طرح رضوان احمد آسکر کیلئے نامزد ہونے والے دنیا کے پہلے مسلم اداکار بن گئے ہیں ۔ رضوان کی اس حصولیابی سے متاثر ہوکر بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی نے ٹویٹ کیا ہے ۔
شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے یہ حصولیابی پانے میں کامیاب رہے ہیں ، اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہیں ہے ۔ رضوان احمد کو لے کر کیا گیا شبانہ اعظمی کا یہ ٹویٹ کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اداکارہ کے فینس اس پر جم کر کمنٹ کررہے ہیں ۔
شبانہ اعظمی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا : رضوان احمد کے مسلم ہونے کو اتنا کیوں اجاگر کیا گیا ہے ۔ وہ ایک بہت ہی اچھے اداکار ہیں اور کیا وہ پرفارمنس آسکر جیتنے کیلئے تھی ۔ میں مانتی ہوں کہ ایسا اس لئے کیونکہ وہ بہت ہی اچھی پرفارمنس تھی اور کوئی وجہ نہیں ہے ۔ میں نے بھی ان کے ساتھ دو فلموں میں کام کیا ہے ۔

تصویر : Twitter/Azmi Shabana

تصویر : Twitter/Riz Ahmed
وہیں رضوان احمد کی بات کریں تو وہ مسلم اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایشیا کے بھی پہلے ایسے اداکار ہیں ، جو آسکر ایوارڈ کے بیسٹ ایکٹر کی کٹیگری کیلئے نامزد ہوئے ہیں ۔