உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کو شادی کی پہلی رات کو لیکر آج بھی ہے یہ افسوس، بیوی گوری پر بھی کئے بڑے انکشاف

    شاہ رخ نے بتایا، ’’ جس دن ہماری شادی ہوئی تھی اسی دن ہم ممبئی آگئے تھے۔ ہم دونوں اپنا شہر چھوڑ کر ایک نئی جگہ آگئے۔ شادی کی رات ہم نے فلم کے سیٹ پر گزاری۔ ’اتنی پریشانی کے باوجود گوری نے کچھ نہیں کہا‘۔ شاہ رخ نے بتایا، ’ میں گوری سے ایسی باتیں کرتا تھا جو مجھے خود سمجھ  نہیں آتی تھیں۔ لیکن گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا‘۔ شاہ رخ نے مزید کہا، ’2-3 سال ہمیں اس ماحول کو سمجھنے میں لگے‘۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے ’باد شاہ‘ شاہ رخ خان فلموں میں اپنے زبردست رومانس کے لئے جانے جاتے ہیں۔  انہوں نے ڈی این اے کو دئے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایسی کئی باتیں بتائی تھیں جو  بیحد ہی حیران کر دینے والی تھیں۔  شاہ رخ نے اپنی زندگی کے چند تاریک پہلو کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ باتیں بتائی تھیں۔ شاہ رخ خان یوں ہی بلندیوں پر نہیں پہنچے۔ اس سے پہلے انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
      شاہ رخ نے بتایا، ’’ جس دن ہماری شادی ہوئی تھی اسی دن ہم ممبئی آگئے تھے۔ ہم دونوں اپنا شہر چھوڑ کر ایک نئی جگہ آگئے۔ شادی کی رات ہم نے فلم کے سیٹ پر گزاری۔ ’اتنی پریشانی کے باوجود گوری نے کچھ نہیں کہا‘۔ شاہ رخ نے بتایا، ’ میں گوری سے ایسی باتیں کرتا تھا جو مجھے خود سمجھ  نہیں آتی تھیں۔ لیکن گوری نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا‘۔ شاہ رخ نے مزید کہا، ’2-3 سال ہمیں اس ماحول کو سمجھنے میں لگے‘۔
      بتا دیں کہ تقریباََ 6 سال رلیشن شپ میں رہنے کے بعد شاہ رخ اور گوری کا شادی کرنا آسان نہیں تھا۔ ایک طرف جہاں شاہ رخ مسلم خاندان سے تھے تو دوسری جانب گوری ہندو مذہب میں برہمن خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ معاشرہ کی نظروں میں یہ رشتہ ایک طرح سے نامنظور ہی تھا لیکن گوری اور شاہ رخ کے ایک دوسرے کے سپورٹ سے اس ناممکن سے نظر آنے والے رشتے کو 27 برس گزر چکے ہیں۔

      شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو اب 28 سال سے زیادہ ہوگئے ہیں ۔ دونوں کو بالی ووڈ کا آئیڈیل جوڑا مانا جاتا ہے ۔

      ایک انٹرویو کے مطابق شاہ رخ خان نے گوری کو پہلی بار ایک دوست کی پارٹی میں دیکھا تھا۔ پارٹی میں گوری ایک لڑکے کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی۔ کافی دیر دیکھنے کے بعد شاہ رخ نے گوری سے بات کرنے کی ہمت کی اور گوری کے پاس پہنچ گئے اور ان کے ساتھ ڈانس کرنے کے لئے پوچھا۔ ڈانس پرپوزل کو سلیقہ سے ٹھکراتے ہوئے گوری نے کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کر رہی ہیں۔ یہ بات سن کر شاہ رخ کا دل ٹوٹ گیا۔ لیکن حقیقت یہ تھی کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ تھا ہی نہیں وہ وہاں اپنے بھائی کے ساتھ تھیں۔

      shahrukh and gauri 1
      ایک انٹرویو میں شاہ رخ کہتے ہیں کہ جب انہیں اس بات کا پتہ چلا تو گوری کے پاس گئے اور بولے- مجھے بھی اپنا بھائی سمجھ لو۔ پھر کیا تھا اس طرح دونوں کی دوستی کی شروعات ہوئی۔
      ایک انٹرویو میں گوری بتاتی ہیں کہ انہیں شاہ رخ کا اعتماد بےحد پسند آیا تھا۔ انہوں نے بتایا شاہ رخ انہیں لے کر کافی پزیسیو تھے۔ شاہ رخ کو گوری کا کسی لڑکے کے ساتھ بات کرنا جیسی باتیں پسند نہیں آتی تھیں۔ گوری بتاتی ہیں کہ جب انہیں یہ محسوس ہونے لگا کہ یہ رلیشن شپ کافی زیادہ پزیسیو ہو رہا ہے تو وہ بریک لینے کے لئے شاہ رخ کو بغیر بتائے ممبئی آگئی۔
      shahrukh and gauri 222
      گوری سے دور ہونے کے بعد شاہ رخ کو یہ احساس ہوا کہ وہ گوری کے بغیر نہیں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اور گوری کے اس رشتہ کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا اور گوری کو ڈھونڈنے کے لئے ممبئی آگئے۔ کئی دن کی تلاش کے بعد شاہ رخ نے گوری کو ممبئی کے بیچ پر دیکھا اور دیکھتے ہی ان کے پاس پہنچ گئے۔ شاہ رخ کو دیکھتے ہی گوری جذباتی ہو گئیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے کبھی نہ الگ ہونے کی قسم کھائی ۔

      شاہ رخ خان 2 نومبر1965 کو دہلی میں پشاور کے پٹھان میر تاج محمد خان اور حیدرآبادی والدہ لطیف فاطمہ کے یہاں پیدا ہوئے۔ ان کی ایک بڑی بہن شہناز لالہ رخ ہیں، جو ممبئی میں شاہ رخ کے ساتھ رہتی ہیں۔ آج شاہ رخ خان کی پیدائش ہے،آواز دی وائس اور اس کی ٹیم کی طرف سے انہیں یوم پیدائش بہت بہت مبارک۔

      دہلی کے سینٹ کولمبرز اسکول اور ہنس راج کالج میں پڑھتے ہوئے ان کا زیادہ تر وقت دہلی تھیٹر ایکشن گروپ میں گزرا۔ انہوں نے تھیٹر ڈائریکٹر بیری جان کے تحت اداکاری کی مہارتیں سیکھیں۔ ان کا 'ک-ک۔ک-کرن' ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا اور لڑکیوں میں ان کا خاص کریز دیکھا گیا، لیکن انہوں نے اپنی پنجابی ہندو بیوی گوری خان کے علاوہ کسی دوسری طرف نگاہ نہیں اُٹھائی۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: