ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ریا چکرورتی کی حمایت میں بولے مشہور ڈائریکٹر رومی جعفری، بالی ووڈ میں واپسی پر دیا بیان

ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کی حمایت میں بالی ووڈ (Bollywood) کے مشہور ڈائریکٹر رومی جعفری (Rumi Jaffery) نے سامنے آکر بات کی ہے۔ انہوں نے ریا چکرورتی کی بالی ووڈ میں واپسی پر بھی بیان دیا ہے۔

  • Share this:
ریا چکرورتی کی حمایت میں بولے مشہور ڈائریکٹر رومی جعفری، بالی ووڈ میں واپسی پر دیا بیان
ریا چکرورتی کی حمایت میں بولے مشہور ڈائریکٹر رومی جعفری، بالی ووڈ میں واپسی پر دیا بیان

ممبئی: اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کا نام اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد زبردست سرخیوں میں رہا تھا۔ سشانت سنگھ کی فیملی نے ریا چکرورتی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے اور ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کے علاوہ انہیں پوچھ گچھ کے بعد این سی بی نے گرفتار کرلیا تھا۔ حالانکہ، انہیں ضمانت مل گئی تھی۔ وہیں اب بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر رومی جعفری (Rumi Jaffery) کو امید ہے کہ ریا چکرورتی جلد ہی بڑے پردے پر واپسی کریں گی۔ وہ اپنے ماضی کی کڑواہٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔ انہوں نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں ریا چکرورتی کو لے کر کئی باتیں بھی کہی ہیں۔


بتایا جارہا ہے کہ رومی جعفری 2020 میں ریا چکرورتی اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کوئی فلم بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ وہیں مڈ ڈے کی ایک رپورٹ کی مانیں تو رومی جعفری کو امید ہے کہ ریا چکرورتی واپس ضرور لوٹیں گی۔ رومی جعفری نے اپنے انٹرویو میں کہا- ’مجھے بھروسہ ہے کہ وہ اس دور سے نکل جائیں گی۔ آپ کے آس پاس سبھی لوگ آپ کو بہادر بننے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں، لیکن صرف اس صورتحال سے گزرنے والے کو ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتنا مشکل ہے۔ وقت سب سے بڑا مرہم ہے، وقت کے ساتھ وہ ٹھیک ہوجائے گا’۔


اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کا نام اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد زبردست سرخیوں میں رہا تھا۔ سشانت سنگھ کی فیملی نے ریا چکرورتی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے اور ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
اداکارہ ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کا نام اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد زبردست سرخیوں میں رہا تھا۔ سشانت سنگھ کی فیملی نے ریا چکرورتی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے اور ایف آئی آر درج کرائی تھی۔


رومی جعفری کا کہنا ہے کہ ’ریا چکرورتی بہت با صلاحیت اداکارہ ہیں اور جلد ہی واپسی کرنے کے لئے تیار ہوجائیں گی’۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریا چکرورتی کو سپورٹ کرنے والے لوگوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا- ’لوگوں میں خود ہی اس معاملے میں نتیجہ نکال لیا۔ مثالی طریقے سے ہمیں عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا۔ ہر سکے کے دو پہلو ہوتے ہین، لیکن ریا چکرورتی کو بھی فیئر ٹرائل ملنا چاہئے تھا۔ میں ان لوگوں کا سب سے زیادہ احترام کرتا ہوں، جنہوں نے اس کی حمایت کی’۔

میٹنگ کے بارے میں رومی جعفری نے کہا- ’وہ تھوڑی اکھڑی ہوئی اور خاموش تھی۔ زیادہ بات نہیں کی اس نے۔ میں اسے قصور وار نہیں ٹھہرا سکتا کیونکہ وہ کتنی مشکل سے گزری ہے۔ آگے کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دو، مجھے یقین ہے کہ اسے بہت کچھ کہنا ہوگا’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 06, 2021 07:18 PM IST