سیف علی خان اور کرینہ کپور نے کردی بڑی MISTAKE، سوشل میڈیا پر لوگ کررہے ہیں ٹرول
سیف علی خان اور کرینہ کپور نے کردی بڑی MISTAKE، سوشل میڈیا پر لوگ کررہے ہیں ٹرول ۔ تصویر : ویرل بھیانی ۔
سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کو حال ہی میں ساتھ میں ممبئی کی سڑکوں پر کار میں دیکھا گیا ۔ سیف گاڑی کو خود ڈرائیو کررہے تھے اور کرینہ ان کے ساتھ آگے بیٹھی ہوئی تھیں ۔ دونوں ایک دم عام لک میں نظر آرہے تھے ، لیکن اس دوران دونوں نے ایسی غلطی کردی ، جس کے بعد لوگوں نے ان کو ٹرول (Saif-Kareena trolled) کرنا شروع کردیا ۔
ممبئی : سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) بالی ووڈ کے ان جوڑوں میں آتے ہیں ، جو اکثر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں ۔ کبھی بچوں کے ساتھ چھٹی پر تو کبھی پارٹیوں میں ، اکثر سیف اور کرینہ ساتھ میں دیکھے جاتے ہیں ۔ سیف ۔ کرینہ جہاں پیپراجی بھی وہاں ان کے پیچھے ہوتے ہیں ۔ حال ہی میں سیف اور کرینہ کو ساتھ میں دیکھا گیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا (Social Media) پر دونوں کو زبردست انداز سے ٹرول (Saif-Kareena trolled) کیا جارہا ہے ۔
سیف علی خان (Saif Ali Khan) اور کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کو حال ہی میں ساتھ میں ممبئی کی سڑکوں پر کار میں دیکھا گیا ۔ سیف گاڑی کو خود ڈرائیو کررہے تھے اور کرینہ ان کے ساتھ آگے بیٹھی ہوئی تھیں ۔ دونوں ایک دم عام لک میں نظر آرہے تھے ، لیکن اس دوران دونوں نے ایسی غلطی کردی ، جس کے بعد لوگوں نے ان کو ٹرول (Saif-Kareena trolled) کرنا شروع کردیا ۔
دراصل گاڑی میں بیٹھے دونوں اسٹار کو دیکھ کر لوگوں کو ایسا لگا کہ نہ تو انہیں کورونا کا ڈر ہے اور نہ ہی ٹریفک رولس کی پروا ہے ۔ سیف گاڑی چلا رہے تھے اور انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی تھی ۔ وہیں کرینہ بھی ان ساتھ میں بیٹھی تھیں اور انہوں نے بھی سیٹ بیلٹ نہیں لگائی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کورونا پروٹوکال کی دھجیاں اڑاتے نظر آئے ۔ دونوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھا تھا ۔
سیف اور کرینہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ویرل بھیانی نے شیئر کیا ہے ، جس کو دیکھنے کے بعد لوگ ان کی جم کر کلاس لگا رہے ہیں ۔ یوزرس ویڈیو پر کمنٹ کرکے جم کر دونوں کو کھری کھوٹی سنا رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : کیا سلیبریٹی کو سیٹ بیلٹ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ایک دیگر نے لکھا : نہ ان کیلئے کورونا ہے اور نہ ہی ٹریفک رولس، کیس ہوگا کیا ؟ ایک دیگر نے لکھا : ماسک نہیں پہنا، ہمارے تو ناک سے نیچے ہوجائے تو فائن لے لیا جاتا ہے ، ان سے لیا جائے گا کیا ؟
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔