ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان نے تسلیم کی غلطی ، اپنی اس بات کیلئے کنگنا رناوت سے مانگی تھی معافی

سیف علی خان نے نیپوٹزم کے تحت خود کو انڈسٹری میں زیادہ بھاو دئے جانے اور اس کی وجہ سے زیادہ باصلاحیت ایکٹرس کو کام نہ مل پانے پر اپنی رائے رکھی ہے ۔

  • Share this:
سیف علی خان نے تسلیم کی غلطی ، اپنی اس بات کیلئے کنگنا رناوت سے مانگی تھی معافی
سیف علی خان نے تسلیم کی غلطی ، اپنی اس بات کیلئے کنگنا رناوت سے مانگی تھی معافی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد فلمی دنیا اقربا پروری ، انسائیڈر اور آوٹ سائیڈر کو لے کر چھڑی بحث کے دوران سیف علی خان نے پھر چونکانے والا بیان دیا ہے ۔ ایسے ماحول میں جب زیادہ تر آوٹ سائیڈرس ، انسائیڈرس پر حملے کررہے ہیں اور زیادہ تر انسائیڈرس خود کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں ، اسی وقت ایک انسائیڈر ہوتے ہوئے بھی سیف علی خان دفاع کی بجائے بے باکی سے اپنی بات رکھ رہے ہیں ۔


سیف علی خان نے نیپوٹزم کے تحت خود کو انڈسٹری میں زیادہ بھاو دئے جانے اور اس کی وجہ سے زیادہ باصلاحیت ایکٹرس کو کام نہ مل پانے پر اپنی رائے رکھی ہے ۔ سیف نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں یہ ایک عام بات ہے ، یہاں کچھ لوگوں کو زیادہ اہمیت ملتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو کم ۔ کئی لوگ یہاں بہت زیادہ محنت کے بعد آتے ہیں ، جبکہ کئی لوگ کسی محنت کے بغیر ہی آجاتے ہیں ۔ بلکہ کئی مرتبہ این ایس ڈی اور دوسری جگہوں سے آئے انتہائی باصلاحیت اور محنتی فنکاروں کو بھی کام نہیں مل پاتا ہے ۔


سیف نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں یہ ایک عام بات ہے ، یہاں کچھ لوگوں کو زیادہ اہمیت ملتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو کم ۔
سیف نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں یہ ایک عام بات ہے ، یہاں کچھ لوگوں کو زیادہ اہمیت ملتی ہے جبکہ کچھ لوگوں کو کم ۔


سیف علی خان نے کہا کہ بہت سے فنکار بہت زیادہ محنت کے بعد کسی طرح انڈسٹری میں جگہ بناتے ہیں ، لیکن سچ کہوں تو کئی سارے لوگوں کے لئے انڈسٹری کے کسی شخص کے گھر پیدا ہونے کی وجہ سے یہ راستے اپنے آپ کھل جاتے ہیں ۔ حالانکہ سیٹ پر آنے کے بعد ساری سچائی باہر آجاتی ہے ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کئی مرتبہ سیٹ پر بھی آپ کے کنبہ کے دبدبہ کا اثر ہوتا ہے ، لیکن آپ کی پرفارمنس میں دم نہیں ہوگا تو آپ کو عزت نہیں ملے گی ۔

اتنا ہی نہیں سیف علی خان نے اپنے اس ایوارڈ شو میں ورون دھون اور کرن جوہر کے ساتھ نیپوٹزم راکس والے بیان پر بھی صفائی دی ہے ۔ سیف نے کہا کہ اس میں ایسا کچھ نہیں تھا ، جس میں میں یقین کرتا ہوں ۔ وہ میرے ، کرن اور ورون کے درمیان کا مذاق تھا ۔ یہ کوئی بڑا معاملہ نہیں تھا ، لیکن مجھے بعد میں ایسا محسوس ہوا کہ شاید کنگنا کو وہ بات اچھی نہیں لگی ۔ اس کے بعد میں نے کنگنا کو فون کیا اور ذاتی طور پر اس کیلئے معافی مانگی ۔ اب یہ یہیں ختم ہوجانا چاہئے ۔ سبھی کو آرام دہ رہنا ہوگا اور یہ سب یہیں ختم کردینا چاہئے ۔
First published: Jun 22, 2020 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading