ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ کے ٹریلر میں خود کو نہ دیکھ کر سیف علی خان نے کہہ ڈالی یہ بڑی بات

فلم دل بے چارہ میں سیف علی خان (Saif Ali Khan) کا کیمیو ہے ۔ ٹریلر میں خود کو نہیں دیکھ کر اب اس معاملہ پر سیف کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ کے ٹریلر میں خود کو نہ دیکھ کر سیف علی خان نے کہہ ڈالی یہ بڑی بات
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ کے ٹریلر میں خود کو نہ دیکھ کر سیف علی خان نے کہہ ڈالی یہ بڑی بات

کچھ بتائے بغیر ہی دنیا کو الوداع کہہ چکے بالی ووڈ (Bollywood)  اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی آخری فلم دل بے چارہ  (Dil Bechara) کا ٹریلر لوگوں کو کافی پسند آیا ہے ۔ فلم 24 جولائی کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ فلم دل بے چارہ کے ٹریلر نے یوٹیوب پر ریکارڈ بنا لیا ہے ۔ اس فلم میں سشانت سنگھ راجپوت اور سنجنا سانگھی کے ساتھ سپر اسٹار سیف علی خان (Saif Ali Khan)  بھی نظر آنے والے ہیں ، لیکن فلم کے ٹریلر میں وہ نظر نہیں آرہے ہیں ۔ ٹریلر میں خود کو نہ دیکھنے کے بعد حال ہی میں اس معاملہ میں انہوں نے اپنی بات رکھی ہے ۔


فلم دل بے چارہ میں سیف علی خان (Saif Ali Khan)  کا کیمیو ہے ۔ ٹریلر میں خود کو نہیں دیکھ کر اب اس معاملہ پر سیف کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔ بڑے کول انداز میں سیف نے کہا کہ کوئی بات نہیں ، ویسے بھی میں نے کیمیو کیا ہے فلم میں ، میں خوش ہوں کہ انہوں نے اس کو نہیں دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ وہ آپشن ہیں ، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ سشانت کے جانے کے بعد کئی لوگ ایک ہی لہر میں بہہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب اس کے علاوہ کوئی آپشن بھی نہیں ہے ۔


کاسٹنگ ڈائریکٹر رہ چکے مکیش چھابڑا نے جہاں سشانت سنگھ کی اس فلم سے ڈائریکشن میں ڈیبیو کیا ہے ، وہیں سنجنا سانگھی نے اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے ۔ دو منٹ 43 سیکنڈ کے ٹریلر کو یوٹیوب پر اب تک ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔


سشانت کی آخری فلم دل بے چارہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی ۔ ان کی یہ فلم 24 جولائی کو ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ حالانکہ اداکار کے فینس مسلسل مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کی یہ آخری فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز نہ ہوکر سنیما گھروں میں ریلیز ہو ، جس سے وہ اپنے ہیرو سشانت کو آخری مرتبہ بڑے پردے پر دیکھ سکیں ، لیکن میکرس نے ڈیزنی ہاٹ اسٹار پر فلم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 15, 2020 10:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading