ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کلب میں سیف علی خان اور بیٹے ابراہیم کو پسند آئی ایک ہی لڑکی تو سیف کریں گے یہ کام ، خود کیا انکشاف

سیف علی خان جلد ہی آنے والی فلم جوانی جان من میں ایک 21 سال کی لڑکی کے والد کے کردار میں نظر آنے والے ہیں ۔

  • Share this:
کلب میں سیف علی خان اور بیٹے ابراہیم کو پسند آئی ایک ہی لڑکی تو سیف کریں گے یہ کام ، خود کیا انکشاف
کلب میں سیف علی خان اور بیٹے ابراہیم کو پسند آئی ایک ہی لڑکی تو سیف کریں گے یہ کام

سیف علی خان بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں سے ایک ہیں ، جن کا مزیدار انداز اکثر ان کی پریس کانفرنسوں میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔ سیف علی خان جلد ہی آنے والی فلم جوانی جان من میں ایک 21 سال کی لڑکی کے والد کے کردار میں نظر آنے والے ہیں ۔ ایسے میں اس فلم کا نیا گانا گلا کردیں ممبئی میں ریلیز کیا گیا ۔ اس ریلیز کے موقع پر تیمور اور ابراہیم علی خان کے والد سیف سے وابستہ ایک سوال کیا گیا ، جس کا سیف نے کافی مزیدار انداز میں جواب دیا ۔


ایک رپورٹر نے سیف سے پوچھا کہ اگر آپ اپنے بیٹے تیمور یا ابراہیم کے ساتھ کلب میں یا پب میں جائیں اور آپ کو ایک ہی لڑکی پسند آجائے تو آپ کیا کریں گے ۔ اس سوال کے جواب میں سیف نے کہا کہ میں اکثر تیمور کے ساتھ ایک ہی کلب میں جاتا ہوں اور ہم دونوں کو ایک ہی لڑکی پسند آتی ہے ، مگر میں اس کو اٹھا کر بھیج دیتا ہوں ، لیکن ابراہیم مجھ سے کافی اونچا ہے ، تو میں اس کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا ، اس لئے اگر ایسا ہوگا تو شاید میں پب میں ابراہیم کو چھوڑ کر گھر میں تیمور کو پڑھاوں گا ۔ میں اب بوڑھا ہوچکا ہوں ، بس آپ کے سامنے کول بننے کی کوشش کررہا ہوں ۔


بتادیں کہ تیمور علی خان سیف اور کرینہ کا تین سال کا بیٹا ہے جبکہ ابراہیم علی خان ، سیف اور ان کی پہلی اہلیہ امرتا سنگھ کا بیٹا ہے ۔ ڈائریکٹر نکھل ککڑ کی یہ رومانٹک کامیڈی فلم 31 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے ۔ اس فلم سے پوجا بیدی کی بیٹی الایا ایف اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں ۔ اس فلم میں سیف کے ساتھ تبو بھی نظر آئیں گی ۔

First published: Jan 16, 2020 08:50 PM IST