ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شادی میں جوش برقرار رکھنے کے سوال پر سیف علی خان کہہ گئے ایسی پرائیویٹ بات ، شرم سے سرخ ہوگئیں کرینہ کپور

سیف علی خان نے کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کچھ الگ کرتے رہتے ہیں ، تو ایک تازگی برقرار رہتی ہے ۔

  • Share this:
شادی میں جوش برقرار رکھنے کے سوال پر سیف علی خان کہہ گئے ایسی پرائیویٹ بات ، شرم سے سرخ ہوگئیں کرینہ کپور
شادی میں جوش برقرار رکھنے کے سوال پر سیف علی خان کہہ گئے ایسی پرائیویٹ بات ، شرم سے سرخ ہوگئیں کرینہ کپور

کرینہ کپور خان اکثر اپنے شوہر سیف علی خان کے ساتھ نظر آتی ہیں ۔ ان کا یہ انداز 'سیفینا' کے مداحوں کو بھی کافی پسند آتا ہے۔ مداحوں کی اس دیمانڈ پر کرینہ کپور کے ریڈیو شو واٹ وومین وانٹ میں پہلی مرتبہ ان کے شوہر سیف علی خان پہنچے اور اس شو پر انہوں نے شادی میں برابری کے معاملہ پر بات چیت کی ۔ لیکن اپنی گفتگو میں شادی میں جوش برقرار رکھنے کے سوال پر انہوں نے کچھ ایسا کہہ دیا ، جو سنتے ہی کرینہ حیران رہ گئیں ۔ کرینہ کو شاید توقع نہیں تھی کہ سیف اس نجی راز کو سب کے سامنے کھول دیں گے ۔


دراصل کرینہ نے سیف سے اس شو میں پوچھا کہ وہ کیا ایک چیز ہے جو لوگوں کو ان کی شادی شدہ زندگی میں ضرور کرنی چاہئے۔ ایسی کوئی چیز جو شادی کے بیچ جوش کو برقرار رکھے؟ یہ سن کر سیف نے فورا کہا  کہ رول پلے ۔ سیف علی خان کے یہ کہتے ہی کرینہ حیران رہ گئیں اور شرم سے ان کا چہرہ سرخ ہوگیا ۔ تاہم فورا ہی انہوں نے خود کو سنبھالا اور کہا کہ دراصل ہم نے اپنے شو میں تقریبا ہر ممکن موضوع پر بات کی ہے ، لہذا یہ بھی ٹھیک ہے۔ تاہم بعد میں سیف نے یہ بھی کہا کہ وہ محض مذاق کررہے تھے ۔




سیف علی خان نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کچھ الگ کرتے رہتے ہیں ، تو ایک تازگی برقرار رہتی ہے ۔ تاکہ جب آپ دن کے اختتام پر ملیں تو کچھ رہے ۔ مسلسل وہی کام کرنے سے شادی بورنگ ہوجاتی ہے ۔ نیز مجھے لگتا ہے کہ اس اسپارک کو برقرار رکھنے کے لئے زیادہ دباؤ نہیں لینا چاہئے ۔ آپ ہمیشہ اپنی کشش برقرار نہیں رکھ سکتے ۔ سیف علی خان نے مزید کہا کہ جیسے آپ (ساتھی کو) ہوائی اڈے پر لینے چلے جائیں ، یہ چیزیں اچھی لگتی ہیں .. ۔ تبھی کرینہ نے کہا کہ تو تمہیں بھی یہ چیز کرنی چاہئے۔ یہ سن کر سیف ہنسنے لگے اور کہا  کہ اسی لئے میں کہہ رہا تھا کہ مجھے اس شو میں نہ بلاؤ ، میں بے نقاب ہو جاؤں گا ۔



کرینہ نے یہ بھی کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ آپ ہماری شادی میں چنگاری کو برقرار رکھنے کے لئے کچھ نہیں کررہے ہیں ۔ شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں اور آپ کبھی ایئرپورٹ لینے نہیں آئے ۔ اسی دوران سیف نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ لینے آئے تھے جب ان کی والدہ نے فون کیا اور بتایا کہ لندن میں کچھ پریشانی ہوئی تھی ۔ یہ سن کر کرینہ نے کہا کہ یہ برسوں پہلے ہوا تھا۔ جبکہ سیف کا کہنا تھا کہ یہ صرف 3 سال پہلے ہی کی بات ہے ۔

بتادیں کہ فلم ٹشن کی شوٹنگ کے دوران سیف اور کرینہ کو ایک دوسرے سے محبت ہوئی تھی۔ ان دونوں نے 16 اکتوبر 2012 کو شادی کی تھی ۔ ان کا تین سالہ بیٹا تیمور ہے۔
First published: Feb 13, 2020 09:02 PM IST