ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

میں 25 سال کا نہیں ہوں، ہر رات تمہیں گھر چھوڑنے نہیں آسکتا: سیف علی خان

کرینہ کپور نے بتایا کہ کیسے سیف علی خان نے اپنی ساسو ماں کو لو رلیشن شپ میں رہنے کیلئے منایا تھا۔

  • Share this:
میں 25 سال کا نہیں ہوں، ہر رات تمہیں گھر چھوڑنے نہیں آسکتا: سیف علی خان
سیف علی خان۔ کرنیہ کپور خان

اداکارہ کرینہ کپور میڈیا کے سامنے اپنی نجی زندگی کو لیکر کھلی کتاب رہی ہیں۔ انہوں نے کبھی اپنے پہلے رلیشن شپ کی بات بھی میڈیا سے نہیں چھپائی اور نہ ہی سیف علی خان سے رشتے کو سیکریٹ رکھا۔ اپنے حمل کے دوران بھی کرینہ کھل کر بے بی بمپ پلانٹ کرتی نظر آئی تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیا کی پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک رہی ہیں۔


حال ہی میں کرینہ نے سیف علی خان سے اپنے رشتے کے شروعاتی دور کی کچھ دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے سیف نے کرینہ کی ماں کو لو رلیشن شپ میں رہنے کیلئے منایا تھا۔


دراصل حال ہی میں کرینہ کپور نے "ہیومنس آف بامبے" کو دئے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی سے جڑی کچھ باتیں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں اور سیف کچھ وقت ایک۔دسورے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ اسی دوران سیف ایک دن بولے کہ میں 25 سال کا نہیں ہوں اور ہر رات تمہیں گھر چھوڑنے نہیں آسکتا۔ انہوں نے میری ماں سے کہا " میں کرینہ کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہم ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ میری ماں کو اس سے کوئی پریشانی نہیں تھی۔  سیف علی خان کو کبھی کوئی مشکل ہوئی ہی نہیں۔ جب ہم نے شادی کی تب بھی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے سب کچھ صحیح ہو رہا ہے'۔

First published: Apr 25, 2019 03:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading