உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑی ، ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں کرایا گیا بھرتی

    مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑی ، ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں کرایا گیا بھرتی ۔ فائل فوٹو ۔

    مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑی ، ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں کرایا گیا بھرتی ۔ فائل فوٹو ۔

    تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، جس کے بعد انہیں ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ ابھی اداکارہ کی طبیعت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار دلیپ کمار کے آخری دم تک ان کے ساتھ رہنے والی ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سائرہ بانو کی طبیعت بگڑ گئی ہے ۔ انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ دلیپ صاحب کے انتقال کے تقریبا دو ماہ بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ۔ گزشتہ تین دنوں سے وہ ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی ہیں ۔

      جانکاری کے مطابق تین دن پہلے بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد سائرہ بانو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، جس کے بعد انہیں ہندوجا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ ابھی اداکارہ کی طبیعت مستحکم  بتائی جارہی ہے ۔ لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا ہے ۔ آکسیجن لیول بھی کم ہی رہتا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ ڈاکٹر سبھی ضروری جانچ کررہے ہیں ، جس کے بعد یہ پتہ لگایا جاسکے گا کہ کس وجہ سے انہیں پریشانی ہورہی ہے ۔

      76 سالہ سائرہ بانو گزشتہ 54 سالوں سے دلیپ کمار کے ساتھ ہر لمحہ سائے کی طرح رہیں ، لیکن ان کے انتقال کے بعد سے ہی وہ کافی تنہا ہوگئی ہیں ۔ دو مہینے پہلے سات جولائی کو دلیپ کمار کی موت نے ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو غم کے درمیا میں ڈبودیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق دلیپ صاحب کے انتقال کے بعد سے ہی سائرہ بانو کافی گم صم رہنے لگی ہیں ۔ انہیں مسلسل دلیپ صاحب کی یاد ستا رہی ہے اور وہ کنبہ کے افراد سے ان کے ہی بارے میں باتیں کرتی رہتی ہیں ۔

      آپ کو بتادیں کہ گزشتہ کئی سالوں سے لوگ بار بار دلیپ کمار کو اسپتال میں بھرتی ہوتے ہوئے اور پھر ٹھیک ہوکر باہر نکلتے ہوئے دیکھا کرتے تھے ۔ ہر وقت سب کے سامنے ایک تصویر آتی تھی ۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سائرہ بانو کے فینس اب ان کی جلد شفایابی کی دعا کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: