உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    VIDEO: دلیپ صاحب کے لئے سائرہ بانو نے کی بھارت رتن کا مطالبہ، یاد کرکے پھر نم ہوئیں آنکھیں

    دلیپ کمار (Dilip Kumar) کو حال ہی میں ’بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ‘ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ آزادی کے امرت مہوتسو میں اس ایوارڈ کو لینے کے لئے سائرہ بانو (Saira Banu) پہنچیں۔ دلیپ صاحب کو اپنا ’کوہ نور‘ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آنجہانی اداکار کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جانا چاہئے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار (Dilip Kumar) کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال ہونے والا ہے۔ 7 جولائی 2021 کو دنیا کو وہ الوداع کہہ گئے تھے۔ دلیپ صاحب کے جانے کے بعد سے سایہ بن کر ان کے ساتھ رہنے والی ان کی اہلیہ سائرہ بانو (Saira Banu) بے حد غمگین ہوگئی ہیں۔ ہر لمحہ انہیں اب وہ اپنی یادوں میں بسائے رکھتے ہیں۔ حال ہی میں سائرہ بانو، دلیپ کمار کی طرف سے ‘بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ‘ (Bharat Ratna Dr Ambedkar Award) لینے پہنچیں، جہاں انہیں یاد کرکے ایک بار پھر ان کی آنکھیں نم (Saira Banu breaks down in memory of Dilip Kumar) ہوگئیں۔

      دلیپ کمار (Dilip Kumar) کو حال ہی میں ’بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ‘ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ آزادی کے امرت مہوتسو میں اس ایوارڈ کو لینے کے لئے سائرہ بانو (Saira Banu) پہنچیں۔ دلیپ صاحب کو اپنا ’کوہ نور‘ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آنجہانی اداکار کو بھارت رتن سے سرفراز کیا جانا چاہئے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

      دلیپ صاحب کو یاد کرکے ہوئیں جذباتی

      پیپراجی ورل بھیانی نے اس تقریب کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں سائرہ بانو مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے سے دلیپ کمار کے لئے یہ ایوارڈ لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں رام داس اٹھاولے جیسے ہی دلیپ صاحب کے بارے میں بات کی، وہ ٹوٹ گئیں اور اپنے آنکھوں کے آنسووں کو روک نہیں پائیں۔ سائرہ بانو نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہیں پروگراموں میں شامل ہونا پسند نہیں ہے، کیونکہ اس سے وہ جذباتی ہو جاتی ہیں۔

      سائرہ بانو نے کہا- ’ملنا چاہئے بھارت رتن‘

      تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ انہیں لگتا ہےکہ دلیپ اب بھی ان کے قریب ہیں اور سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔ مرحوم اداکار کے لئے بھارت رتن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’ایسا ہونا چاہئے، کیونکہ دلیپ صاحب ہندوستان کے لئے ’کوہ نور‘ رہے ہیں۔ اس لئے ‘کوہ نور‘ کو یقینی طور پر ’بھارت رتن‘ ملنا چاہئے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: