ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Dilip Kumar Health Update: کیسے ہیں دلیپ کمار؟ سائرہ بانو نے دی صحت سے متعلق جانکاری

بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) ابھی بھی ہندوجا اسپتال (Hinduja Hospital) میں داخل ہیں اور ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ وہ ابھی بھی انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔ ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو (Saira Banu) کو اتوار کو اسپتال کے باہر دیکھا گیا۔

  • Share this:
Dilip Kumar Health Update: کیسے ہیں دلیپ کمار؟ سائرہ بانو نے دی صحت سے متعلق جانکاری
کیسے ہیں دلیپ کمار؟ سائرہ بانو نے دی صحت کی جانکاری

ممبئی: بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) ابھی بھی ہندوجا اسپتال (Hinduja Hospital) میں داخل ہیں اور ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ وہ ابھی بھی انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں۔ ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو (Saira Banu) کو اتوار کو اسپتال کے باہر دیکھا گیا۔ انہوں نے پپرازی کو باہر جمع ہوتے ہوئے دیکھ کر یہ یقین دہانی کرائی کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ انہوں نے اپنا ہاتھ ہلاتے ہوئے کئی بار پپرازی سے کہا کہ صاحب ٹھیک ہیں۔


اس سے پہلے سائرہ بانو (Saira Banu) نے اتوار کو ان کے ہیلتھ (صحت) کے بارے میں ایک اپڈیٹ جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ’دلیپ صاحب (Dilip Kumar) ابھی بھی ہندوجا اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں۔ ان کی صحت مستحکم ہے، حالانکہ وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انہیں یہاں سے مکمل صحتیاب اور تندرست ہوکر ڈسچارج ہونے کے لئے لوگوں کی دعاوں کی ضرورت ہے‘۔ سانس لینے میں پریشانی ہونے پر گزشتہ 28 جون کو انہیں ہندوجا اسپتال (Hinduja Hospital) میں داخل کرایا گیا تھا۔


بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) ابھی بھی ہندوجا اسپتال (Hinduja Hospital) میں داخل ہیں اور ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) ابھی بھی ہندوجا اسپتال (Hinduja Hospital) میں داخل ہیں اور ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔


دلیپ کمار کو سانس میں تکلیف تھی۔ اس وقت ان کے پھپھڑوں کے باہر مائع مادہ جمع ہوگیا، جسے ڈاکٹروں نے کامیابی کے ساتھ نکال دیا تھا اور پانچ دن بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ دلیپ کمار کی صحت کو لے کر ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ سائرہ بانو مداحوں کو اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ اس کے پہلے جب اداکار کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا تو اس کی اطلاع بھی سائرہ بانو نے ہی دی تھی۔

واضح رہے کہ، 6 جون سے پہلے جب دلیپ کمار اسپتال میں داخل ہوئے تھے تو ان کے انتقال کی غلط خبریں سامنے آنے پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو بے حد غصہ ہوگئی تھیں۔ اس طرح کی خبر اڑانے والوں کی جم کر کلاس لی تھی۔ وہیں دلیپ صاحب کے مداح ان کی سلامتی کی دن ورات دعا کر رہے ہیں۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ جلد از جلد صحتیاب ہوکر اپنے گھر آجائیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 05, 2021 09:27 AM IST