دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سے Saira Banu کی ہوگئی ہے ایسی حالت، ممتاز، دھرمیندر اور شتروگھن سنہا نے کیا تشویش کا اظہار
دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سے Saira Banu کی ہوگئی ہے ایسی حالت، ممتاز، دھرمیندر اور شتروگھن سنہا نے کیا تشویش کا اظہار ۔ تصویر : Twitter @W_k190
بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar Death) کے پچھلے سال انتقال کے بعد سے ان کی اہلیہ سائرہ بانو (Saira Banu Into Shell) تنہائی کا شکار ہوگئی ہیں ۔ ان کے قریبی دوستوں ممتاز، دھرمیندر اور شتروگھن سنہا نے بتایا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔
ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar Death) کے پچھلے سال انتقال کے بعد سے ان کی اہلیہ سائرہ بانو (Saira Banu Into Shell) تنہائی کا شکار ہوگئی ہیں ۔ ان کے قریبی دوستوں ممتاز، دھرمیندر اور شتروگھن سنہا نے بتایا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ ممتاز نے بتایا کہ وہ ان کے پالی ہل بنگلہ کے پاس بھی گئی تھیں ، لیکن سائرہ بانو سے نہیں مل سکیں ۔ اس پر انہوں نے دکھ کا اظہار بھی کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ یوسف صاحب کی موت سے انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ وہ کسی سے بھی بات نہیں کر رہی ہیں ۔
ممتاز نے بالی ووڈ ہنگامہ کو دئے ایک بیان میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے۔ لگتا ہے سائرہ بانو جی یوسف صاحب کی وفات کے بعد تنہائی میں چلی گئی ہیں۔ میں نے کئی مرتبہ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ جب میرا ان سے رابطہ نہیں ہو سکا تو میں ان کے گھر پہنچ گئی ۔ لیکن میں ان سے نہیں مل سکی، میں بہت اداس محسوس کر رہی ہوں ۔
ممتاز نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں ان دونوں سے آخری مرتبہ ان کے بنگلہ پر ملی تھی ۔ سائرہ بانو کافی پیاری اور خوش دل تھیں۔ انہوں نے میرے لئے بہت لذیذ کوکیز اور کیک بنائے۔ ممتاز نے دلیپ کمار اور سائرہ بانو دونوں کے ساتھ 'رام اور شیام' اور 'آدمی اور انسان' میں کام کیا ہے ۔
وہیں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ بانو جی کسی کال کا جواب نہیں دیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف امید کر سکتے ہیں کہ وہ صحت مند ہیں ۔ جبکہ شتروگھن سنہا نے کہا کہ دلیپ صاحب کے بعد وہ تنہائی میں چلی گئی ہیں۔ ہم سب نے سب سے بڑے اداکار کو کھو دیا۔ لیکن انہوں (سائرہ بانو) نے اور بھی بہت کچھ کھو دیا ۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ میری بیوی کو جانیں اور اگر انہیں ہماری ضرورت ہے تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔
خیال رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 11 اکتوبر 1966 کو ہوئی تھی ۔ دونوں تقریباً 65 سالوں تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔ دلیپ کمار کا گزشتہ جولائی میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔