ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی شادی پر بڑا انکشاف: 21سال پہلے ہونے والی تھی شادی صرف اس وجہ سے ٹوٹا تھارشتہ!

دراصل حال ہی میں سلمان خان کی شادی سے جڑا ایک پرانا قصہ زبردست وائرل ہورہا ہے جسے سلمان خان کے دوست او مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا(Sajid Nadiadwala) نے زیئر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سلمان کی شادی تقریبا ہونے ہی والی تھی لیکن کس طرح انہوں نے شادی کے صرف 5-6 دن پہلے ہی رشتہ توڑ دیا تھا۔

  • Share this:
سلمان خان کی شادی پر بڑا انکشاف: 21سال پہلے ہونے والی تھی شادی صرف اس وجہ سے ٹوٹا تھارشتہ!
دراصل حال ہی میں سلمان خان کی شادی سے جڑا ایک پرانا قصہ زبردست وائرل ہورہا ہے جسے سلمان خان کے دوست او مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا(Sajid Nadiadwala) نے زیئر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سلمان کی شادی تقریبا ہونے ہی والی تھی لیکن کس طرح انہوں نے شادی کے صرف 5-6 دن پہلے ہی رشتہ توڑ دیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارسلمان خان (Salman Khan) کی شادی کی فکر ان کےہر فین کو ہے۔ شاید ایسا ہوتا ہو جب کسی کو 'بھائی' کا انٹرویو کرنے کا موقع ملے اور یہ شادی والا سوال نہ اٹھے، کیا میڈیا، کیا فینس، کیا بچے اور کیا بڑے ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ سلمان خان شادی کب کریں گے؟ ان سے جب بھی یہ سوال کیا جاتا ہے تو وہ مزاق میں ٹال دیتے ہیں۔ دراصل حال ہی میں سلمان خان کی شادی سے جڑا ایک پرانا قصہ زبردست وائرل ہورہا ہے جسے سلمان خان کے دوست او مشہور پروڈیوسر  ساجد ناڈیاڈوالا(Sajid Nadiadwala) نے زیئر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سلمان کی شادی تقریبا ہونے ہی والی تھی لیکن کس طرح انہوں نے شادی کے صرف  5-6 دن پہلے ہی رشتہ توڑ دیا تھا۔


سلمان خان کی شادی کو لے کر دی کپل شرما شو میں ان کے دوست اور مشہور فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا(Sajid Nadiadwala) نے کئی انکشافات کئے تھے ۔ ساجد نے بتایا کہ سلمان خان کی شادی طے ہوچکی تھی ، یہاں تک کہ شادی کے کارڈ بھی لوگوں میں تقسیم کئے جاچکے تھے ، لیکن یہ شادی نہیں ہوسکی ۔ دراصل کپل شرما نے ساجد سے پوچھا تھا کہ آپ نے اور سلمان خان نے قسم کھائی تھی کہ شادی نہیں کریں گے ، پھر آپ نے کیسے کرلی ؟ ۔


اس کے جواب میں ساجد ناڈیاڈوالا نے بتایا کہ سال 1999 میں دونوں نے شادی کا ارادہ بنالیا تھا ۔ پھر دونوں کی شادی طے ہوگئی ، کارڈ چھپ گئے ، تقسیم ہونے لگے ، لیکن اچانک سلمان خان نے ایک دن فیصلہ کیا کہ وہ یہ شادی نہیں کریں گے ۔ اس کے پیچھے کیا وجہ تھی ، سلمان نے کبھی نہیں بتائی ۔ بس انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ وہ شادی نہیں کریں گے ۔




 




View this post on Instagram




 

Dher saari masti aur jokes se aapke dilon ke theatre ko hassi se houseful karne aa rahin hai #Housefull4 ki star cast #TheKapilSharmaShow mein aaj raat 9:30 baje. @kapilsharma @kikusharda @chandanprabhakar @krushna30 @bharti.laughterqueen @sumonachakravarti @banijayasia @archanapuransingh @akshaykumar @kritisanon @iambobbydeol @kriti.kharbanda @riteishd @hegdepooja


A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial) on





ساجد نے اس بات کا انکشاف تو نہیں کیا کہ سلمان کی شادی کے کارڈ پر دلہن کا نام کیا تھا ، لیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ سلمان نے شادی سے صرف پانچ دن پہلے انکار کیا تھا ۔ اچانک سلمان نے کہا تھا کہ ان کا موڈ نہیں ہے ، اس کے بعد انہیں کوئی راضی نہیں کرواسکا ۔

ساجد کو منڈپ سے بھگانے آئے تھے سلمان

ساجد نے بتایا کہ جب ان کی شادی ہورہی تھی تبھی اچانک سلمان وہاں آئے اور انہوں نے دھیرے سے ساجد کے کان میں کہا کہ پیچھے ان کی گاڑی کھڑی ہے ، بھاگ لو ۔ سلمان کی بات سننے کے بعد ساجد نے جب کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ، تو سلمان خان خاموش ہوگئے ۔ نہیں تو ان کا ارادہ تھا کہ ساجد بھی شادی نہ کرے ۔
First published: Apr 24, 2020 04:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading