ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رات میں گرل فرینڈ یولیا ونتور کو لے کر اسپتال پہنچے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان ، جانیں کیوں ؟

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا گزشتہ روز 54 واں یوم پیدائش تھا ۔ انہوں نے اہل خانہ ، دوستوں اور کچھ بالی ووڈ ستاروں کی موجودگی میں اپنے یوم پیدائش کا کیک کاٹا ۔

  • Share this:
رات میں گرل فرینڈ یولیا ونتور کو لے کر اسپتال پہنچے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان ، جانیں کیوں ؟
رات میں گرل فرینڈ یولیا ونتور کو لے کر اسپتال پہنچے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان ، جانیں کیوں ؟

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا گزشتہ روز 54 واں یوم پیدائش تھا ۔ انہوں نے اہل خانہ ، دوستوں اور کچھ بالی ووڈ ستاروں کی موجودگی میں اپنے یوم پیدائش کا کیک کاٹا ۔ اس دوران ان کی گرل فرینڈ یولیا ونتور بھی ساتھ میں نظر آئیں ۔ وہیں سلمان خان کو ان کے یوم پیدائش پر بہن ارپتا نے بھانجی کے طور پر ایک بڑا تحفہ دیا ۔ ارپتا نے 27 دسمبر کو ہی اپنی بچی کو جنم دیا ۔ اس کا نام آیت رکھا گیا ہے ۔ ایسے میں سلمان اور ان کے گھر والوں میں کافی خوشی پائی جارہی ہے ۔ سلمان خان اپنی گرل فرینڈ یولیا ونتور کے ساتھ رات میں ہندوجا اسپتال بھی پہنچے ۔ اس دوران ان کے ساتھ والد سلیم خان بھی موجود تھے ۔


سلمان خان اور ان کے اہل خانہ نے ہندوجا اسپتال پہنچ کر ارپتا سے ملاقات کی اور بچی آیت کو دیکھا ۔ اس کے بعد سلمان خان نے ٹویٹ بھی کیا ۔




سلمان خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس خوبصورت دنیا میں آیت تمہارا استقبال ہے ۔ پورے کنبہ کو سب سے اچھا سالگرہ تحفہ دینے کیلئے ارپتا اور آیوش شکریہ ۔ اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ جو بھی اس کو پڑھ رہا ہے وہ آیت کو دعا دے گا ۔ محبت اور عزت دینے کیلئے سبھی کا شکریہ ۔


سلمان خان کی سالگرہ پارٹی کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ ویڈیو میں سلمان خان اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ پارٹی کرتے نظر آ رہے ہیں ۔



 




View this post on Instagram




 

Happy birthday @beingsalmankhan 💏 #iuliavantur #salmankhan #saliulia#


A post shared by Saliulia best couple 💖 (@saliulia_best_couple) on





سلمان خان کی سالگرہ پارٹی کے ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ سلمان خان پارٹی کررہے ہیں ، مہمان ان سے آکر مل رہے ہیں اور سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔ اسی وقت پیچھے کھڑی گرل فرینڈ یولیا ونتور سلمان کے پاس جاتی ہیں اور ان کا بوسہ لے لیتی ہیں۔
First published: Dec 28, 2019 09:04 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading