உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاک ڈاون میں ریلیز ہوا سلمان خان کا دوسرا گانا تیرے بنا ، جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ رومانس نے انٹرنیٹ پر مچائی دھوم

    لاک ڈاون میں ریلیز ہوا سلمان خان کا دوسرا گانا تیرے بنا ، جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ رومانس کرتے آئے نظر

    لاک ڈاون میں ریلیز ہوا سلمان خان کا دوسرا گانا تیرے بنا ، جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ رومانس کرتے آئے نظر

    تیرے بنا گانے میں سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز رومانٹک انداز میں نظر آرہے ہیں ۔ گانے کی ریلیز کی جانکاری سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام اور ٹویٹر پر دی ہے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ  (Bollywood) کے بھائی جان یعنی سلمان خان (Salman Khan)  اپنے فینس کیلئے اس لاک ڈاون میں انٹرٹینمنٹ کا ایک ڈوز لے کر آئے ہیں ۔ سلمان اور جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez)  کے جس گانے کا انتظار ان کے فینس بے صبری سے کررہے تھے ، وہ انتظار اب ختم ہوگیا ہے ۔ سلمان اور جیکلین کا نیا گانا تیرے بنا (Tere Bina) ریلیز ہوگیا ہے ۔ گانے نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے ۔ سلمان اور جیکلین کا یہ رومانٹک گانا  (Romantic Song) لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے ۔

      تیرے بنا گانے میں سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز رومانٹک انداز میں نظر آرہے ہیں ۔ گانے کی ریلیز کی جانکاری سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام اور ٹویٹر پر دی ہے ، جس کے ساتھ انہوں نے گانے کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا ہے ۔

      اس گانے میں سلمان خان اور جیکلین کی کیمسٹری ان کے مداحوں کو کافی پسند آرہی ہے ۔ اس ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں دو لاکھ سے زیادہ لوگ چکے تھے ۔ بتادیں کہ اس پورے گانے کی شوٹنگ سلمان خان نے اپنے پنویل والے فارم ہاوس پر ہی کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: