ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان اور کٹرینہ کیف نے یشراج اسٹوڈیو میں کی پوجا، مارچ سے شروع ہوگی ’ٹائیگر-3 کی شوٹنگ

یشراج فلمس (Yashraj Films) اپنی ہر فلم کی شوٹنگ سے پہلے یہ پوجا کرتا ہے۔ اس پوجا میں سلمان خان (Salman Khan)، کٹرینہ کیف، عمران ہاشمی اور فلم ’ٹائیگر-3‘ کے ڈائریکٹر منیش شرما موجود رہے۔

  • Share this:
سلمان خان اور کٹرینہ کیف نے یشراج اسٹوڈیو میں کی پوجا، مارچ سے شروع ہوگی ’ٹائیگر-3 کی شوٹنگ
سلمان خان اور کٹرینہ کیف نے یشراج اسٹوڈیو میں کی پوجا

ممبئی: سلمان خان (Salman Khan) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) ’ٹائیگر-3‘ کی شوٹنگ 8 مارچ سے ممبئی میں شروع کرنے والے ہیں۔ جمعرات کو یشراج فلمس کے آفس میں شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے پوجا کی گئی۔ یشراج فلمس (Yashraj Films) اپنی ہر فلم کی شوٹنگ سے پہلے یہ پوجا کرتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، اس فلم میں عمران ہاشمی اس فلم میں ولین کے کردار میں ہوں گے۔ اس پوجا میں سلمان خان، کٹرینہ کیف، عمران ہاشمی اور فلم کے ڈائریکٹر منیش شرما موجود رہے۔


پورٹل نے ذرائع کے حوالے سے لکھا- ’سلمان خان یشراج اسٹوڈیو میں شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے لئے آئے تھے۔ یشراج اپنے بینر تلے ’پٹھان‘ اور ’ٹائیگر-3‘ دونوں کو پروڈیوس کر رہا ہے۔ انہوں نے سوچا کہ اگر کٹرینہ کیف اور عمراہ ہاشمی دستیاب ہیں تو وہ وہاں پوجا کرسکتے ہیں۔ کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی کو کال کیا گیا اور دونوں ٹائم پر پوجا کے لئے اسٹوڈیو پہنچ گئے‘۔ خبر یہ بھی ہے کہ پوجا کے بعد کٹرینہ کیف نے شاہ رخ خان سے بھی ملاقات کی۔


آپ کو بتا دیں کہ ’پٹھان‘ کی شوٹنگ گزشتہ سال نومبر میں شروع ہوئی تھی۔ یہ 2018 میں آئی ’زیرو‘ کے بعد شاہ رخ خان کی پہلی فلم ہوگی۔ ’زیرو‘ میں سلمان خان نے کیمیو کیا تھا۔ ’پٹھان’ میں بھی سلمان خان کا گیسٹ اپیئرینس ہے۔ حالانکہ کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں ان کا گیسٹ اپیئرنس تھوڑا بڑا ہوگا۔ ’پٹھان‘ کے لئے سلمان خان 10-8 دن شوٹ کریں گے۔ وہ صرف ہندوستان میں ہی اس کی شوٹنگ کریں گے یا اس کے لئے باہر بھی جائیں گے، یہ جانکاری ابھی تک نہیں مل پائی ہے۔


اس مہینے سلمان خان نے ’بگ باس-14‘ میں اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے ’رادھے‘، ’ٹائیگر-3‘، ’پٹھان‘، ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا نام لیا تھا۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان اکثر ایک دوسرے کی فلموں میں گیسٹ اپیئرنس کرتے رہتے ہیں۔ سلمان خان نے شاہ رخ خان کی ’کچھ - کچھ ہوتا ہے‘، ’زیرو‘ اور ’پٹھان‘ میں کیمیو کیا ہے تو شاہ رخ خان، سلمان خان کی ’ہردل جو پیار کرے گا‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ میں گیسٹ اپیئرنس میں نظر آچکے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ کیا شاہ رخ خان ’ٹائیگر-3‘ اور ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ میں بھی کیمیو کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 26, 2021 10:45 PM IST