உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان اپنی سیکورٹی میں نہیں چاہتے کوئی چوک، دھمکی ملنے کے بعد اٹھایا بڑا قدم

    سلمان خان (Salman Khan) نے انہیں اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد بندوق کے لائسنس کے لئے درخواست دی ہے۔ خبروں کی مانیں تو سلمان خان آج 22 جولائی کو ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے اور بندوق لائسنس کے لئے پولیس افسر وویک فنسالکر سے ملاقات کی۔

    • Share this:
      سلمان خان (Salman Khan) اور ان کے والد کو جون کی شروعات میں جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ اداکار نے دھمکی ملنے کے بعد سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ اداکار نے بندوق کے لائسنس کے لئے درخواست دی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان کو دھمکی، سدھو موسے والا کے قتل کے کچھ دنوں بعد ملی تھی، جن کی 29 مئی کو پنجاب کے منسا میں گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔

      میڈیا رپورٹ کے مطابق، سلمان خان آج 22 جولائی کو ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے اور بندوق کے لائسنس سے متعلق پولیس افسر وویک پھنسالکر سے ملے۔ سلمان خان اپنی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کی سیکورٹی کے لئے بندوق رکھنا چاہتے ہیں۔

      سلمان خان پہنچے پولیس ہیڈ کوارٹر

      خبروں کی مانیں تو سلمان خان فزیکل ویریفیکیشن کے لئے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لائسنسنگ اتھارٹی کے سامنے پہنچے تھے۔ سلمان خان اور اور ان کے والد سلیم خان کو جون کی شروعات میں ایک دھمکی بھرا خط ملا تھا، جس کے کچھ ہی دنوں بعد سدھو موسے والا کی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے لوگوں نے گولی مار کرقتل کردیا تھا۔

      سلیم خان کو ملا تھا دھمکی بھرا خط

      لارنس بشنوئی نے سال 2018 میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ یہ دھمکی سال 1998 کے کالے ہرن کے شکار معاملے سے جڑی تھی، جس میں اداکار ملزم تھے۔ اداکار کے والد کو ایک بینچ پر ایک خط ملا تھا، جہاں وہ روزانہ صبح جاگنگ کے بعد بیٹھتے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے لارنس بشنوئی، سدھو موسے والا کے قتل کی جانچ کے سلسلے میں پنجاب پولیس کی حراست میں ہیں۔

      ناظرین کو ہے سلمان خان کی فلم ریلیز کا انتظار

      سلمان خان فی الحال اپنی اگلی فلموں کے سبب مصروف ہیں۔ ناظرین کو ان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ریلیز کا انتظار ہے، جس میں وہ کٹرینہ کیف کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ‘کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے متعلق بھی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: