ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، غصہ سے آگ ببولہ ہوئے سشانت سنگھ راجپوت کے فینس ، جانئے کیوں

سوشل میڈیا پر حال ہی میں سلمان خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس کے بعد لوگ غصہ سے آگ ببولہ ہوگئے اور انہوں نے سلمان خان پر جم کر اپنا غصہ نکالا ۔

  • Share this:
سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، غصہ سے آگ ببولہ ہوئے سشانت سنگھ راجپوت کے فینس ، جانئے کیوں
سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، غصہ سے آگ ببولہ ہوئے سشانت سنگھ راجپوت کے فینس ، جانئے کیوں

سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کے بعد سے ملک بھر میں اقربا پروری کو لے کر غصہ بڑھ گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان (Salman Khan) اور کرن جوہر  (Karan Johar) سمیت کئی مشہور لوگوں کے خلاف لوگوں میں غصہ دیکھا جارہا ہے ۔ بالی ووڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر لوگوں کا غصہ جھیلنا پڑا ۔ سوشل میڈیا پر حال ہی میں سلمان خان نے ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس کے بعد لوگ غصہ سے آگ ببولہ ہوگئے اور انہوں نے سلمان خان پر جم کر اپنا غصہ نکالا ۔


سلمان خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، جس میں وہ شرٹ لیس نظر آرہے ہیں ۔ یہ تصویر جم کی ہے ، جہاں بیٹھ کر وہ اپنے موبائل پر کچھ دیکھ رہے ہیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے کیپشن لکھا : بس ابھی ورک آوٹ پورا کیا ہے ۔




 




View this post on Instagram




 

Just finished working out ....


A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) on





سلمان خان کی تصویروں پر لوگ اکثر اچھے تبصرے کرتے تھے ، لیکن سلمان کی یہ تصویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے جم کر برا بھلا کہنا شروع کردیا ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ سلمان یار تو نے 390 کی ٹی شرٹ کو بیئنگ ہیومن کا لیبل لگا کر 1500 میں بیچا ، ہم نے کچھ نہیں بولا ... لیکن اب تو لوگوں کی زندگیاں برباد کرے گا تو بھی ہم کچھ نہ بولیں ایسا تو نہیں ہوسکتا ۔ ایک دوسرے یوزر نے لکھا : اس مرتبہ تم بچ نہیں پاو گے ، اوپر والا تمہیں دیکھ رہا ہے ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا : اور میں نے ابھی بھی تمہیں ان فالو کرنے کا کام پورا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے پہلی مرتبہ انکتا لوکھنڈے اور بیٹے کے رشتے پر توڑی خاموشی ، کہی یہ بڑی بات

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے لکھی انتہائی جذباتی پوسٹ ، پڑھ کر آنکھیں ہوجائیں گی نم

سلمان خان کی اس پوسٹ پر لوگ انہیں گالیاں بھی دے رہے ہیں ۔ سپر اسٹار سلمان خان کے کمینٹس باکس میں طرح طرح کے کمینٹ کئے جارہے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ سشانت کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر کئی اسٹارس کی فین فالوئنگ کافی تیزی سے کم ہورہی ہے ۔
First published: Jun 27, 2020 04:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading