ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے زبردست ڈائیلاگ اورایکشن والا دبنگ -3 کا ٹریلرریلیز، آپ بھی دیکھیں یہاں شاندارٹریلیر

اس فلم میں ایک بارپھرسلمان خان، سوناکشی سنہا اوراربازخان نظرآنے والے ہیں۔

  • Share this:
سلمان خان کے زبردست ڈائیلاگ اورایکشن والا دبنگ -3 کا ٹریلرریلیز، آپ بھی دیکھیں یہاں شاندارٹریلیر
 گزرے دنوں ان کی فلم دبنگ 3 کو لیکر زبردست کریز نظر آیا۔ اس فلم کے ٹریلر کو لوگوں نے خوب پسند کیا ہے۔ 

سلمان خان کی  جس فلم کا ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظارہے، آخرکاراسی 'دبنگ -3 کا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔ سلمان خان نے پہلے ہی اعلان کردیا ہے کہ وہ اپنی فلم 'دبنگ -3' کا پرموشن چلبل پانڈے اندازمیں ہی کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں ایک بارپھرسلمان خان، سوناکشی سنہا اوراربازخان نظرآنے والے ہیں۔ جبکہ فلم کی نئی انٹری ہیں مہیش مانجریکرکی بیٹی سئی مانجریکر، جوفلم میں سلمان  خان کی 'بیبی' بنی نظرآئیں گی۔


فلم کا ٹریلرکافی زبردست ہےاورسلمان خان چلبل پانڈے کےاندازمیں کافی شاندارنظرآرہے ہیں۔ وہیں فلم میں سوناکشی پھرسے رججو بنی نظرآنے والی ہیں۔ سلمان خان اس فلم میں 'پولیس والا غنڈہ' بنے نظرآنے والے ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتی نظرآرہی ہیں سئی مانجریکر۔ ٹریلرمیں آپ کو کافی زبردست ڈائیلاگ بھی سنائی دیں گے۔ دیکھیں فلم کا ٹریلر۔




اس فلم کی ہدایت کاری پربھو دیوا کررہے ہیں۔ اس فلم میں ایک بارپھرسلمان خان کے ساتھ سوناکشی سنہا 'رججو' کے کردارمیں نظرآئیں گی۔ ساتھ ہی مہیش مانجریکرکی بیٹی سئی مانجریکراس فلم سے اپنی بالی ووڈ میں انٹری کرنے جارہی ہیں۔ یہ فلم 20 دسمبرکواسی سال ریلیزہورہی ہے۔
First published: Oct 23, 2019 10:21 PM IST