ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

صدمے میں بالی ووڈ: 27 کی عمر میں اداکار موہت بگھیل کا ہوا انتقال، پرینیتی چوپڑا نے دکھی ہوکر کہی یہ بات

اچانک موہت بگھیل کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری صدمے میں ہیں۔ اسٹارس سوشل میڈیا پر موہت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے موہت کے انتقال کو لیکر ٹویٹ شیئر کیا ہے۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے اپنا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کئی جباتی باتیں لکھی ہیں۔

  • Share this:

ایک مرتبہ پھر سے ایک اداکار کی موت نے بالی ووڈ انڈسٹری کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ حال ہی میں خبر آئی ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم ریڈی (Ready) میں نظر آئے موہت بگھیل (Mohit Baghel) کا انتقال ہوگیا ہے۔ موہت کینسر سے متاثر تھے اور کافی وقت سے ان کا علاج چل رہا تھا۔ وہیں اچانک ان کے انتقال کی خبر سے فلم انڈسٹری صدمے میں ہیں۔ اسٹارس سوشل میڈیا پر موہت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے موہت کے انتقال کو لیکر ٹویٹ شیئر کیا ہے۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے اپنا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کئی جباتی باتیں لکھی ہیں۔

پرینیتی چوپڑا موہت کے انتقال پر ٹویٹر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میں نے جن کے ساتھ کام کیا ان میں سب سے اچھے انسان۔ ہمیشہ خوش، پازیٹو اور موٹیویٹڈ۔ لو یو موہت، RIP۔ اس ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے  #JabariyaJodi بھی لکھا۔ بتادیں کہ موہت نے پرینیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم (JabariyaJodi ) میں کام کیا ہے۔ پرینتی چوپرا موہت کے انتقال سے بیحد صدمے میں ہیں۔

وہیں راج شانڈیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے موہت کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ موہت طویل وقت سے کینسر سے جوجھ رہے تھے اور آخر کار اس جنگ میں ہار گئے۔  اور 27 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔

موہت بگھیل کے انتقال کی خبر پر بالاجی موشنل فکچرس نے بھی ان کی تصویریں شیئر کرکے خراج عقیدت پیش کی ہے۔

کامیڈی شو چھوٹے میاں سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے موہت بگھیل سلمان خان کے ساتھ فلم ریڈی میں چھوڑت امر چودھری کےکردار میں نظر آئے تھے۔
First published: May 23, 2020 10:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading