உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا دھمال، ریلیز سے پہلے ہی کما ڈالے اتنے کروڑ!

    سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا دھمال، ریلیز سے پہلے ہی کما ڈالے اتنے کروڑ!

    سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا دھمال، ریلیز سے پہلے ہی کما ڈالے اتنے کروڑ!

    سلمان خان (Salman Khan) کی اپ کمنگ فلم ’ٹائیگر3‘ (Tiger 3) کو لے کر ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔ ایسی بحث ہے کہ فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی 200 کروڑ روپئے کی کمائی کرلی ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں کٹرینہ کیف کو سلمان خان کے اپوزٹ کاسٹ کیا گیا ہے۔

    • Share this:

      فلم ’ٹائیگر3‘ نے ریلیز سے پہلے ہی سبھی کو حیران کردیا ہے۔ یہ معاہدہ ’ٹائیگر3‘ کے ہندی ورزن سے جڑا ہوا ہے۔ بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق، او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’امیزون پرائم ویڈیو‘ نے’ٹائیگر3‘ کو 200 کروڑ روپئے میں خرید لیا ہے۔ ظاہر ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے 200 کروڑ روپئے میں فلم کے اسٹریمنگ رائٹس خریدے ہیں۔ یہ پیسہ فلم کے ہندی ورزن کے لئے دیا گیا ہے۔

      ’ٹائیگر3‘ پین انڈیا لیول پر ہوگی ریلیز

      ’ٹائیگر3‘ کے میکرس نے اسے پین انڈیا لیول پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ فلم ہندی کے ساتھ ساتھ تیلگو اور تمل زبانوں میں دکھائی جائے گی۔ میکرس نے فلم کو بنانے میں کافی پیسہ لگایا ہے۔ فلم کی کافی شوٹنگ بیرون ملک میں ہوئی ہے۔ فلم کی بیشتر شوٹنگ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم کو ‘یش راج فلمس‘ پروڈیوس کر رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      تارا ستاریہ نے وہائٹ سیٹن ڈریس میں فلانٹ کیا گلیمرس لُک، بیک لیس تصاویر میں نظر آیا ان کا خوبصورت انداز

      سلمان خان ہیں کئی فلموں کا حصہ

      کام کی بات کریں، تو سلمان خان کے پاس اس وقت کئی فلمیں ہیں۔ اداکار ‘کبھی عید کبھی دیوالی‘، ’کک 2‘ اور ‘نو انٹری 2‘ کا بھی حصہ ہیں۔ سلمان خان کی ‘کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے ایکس ‘بگ باس کنٹسٹنٹ شہناز گل بالی ووڈ میں اپنی شروعات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شہناز گل کو سلمان خان فلم کے لئے ایک بڑی رقم فیس کے طور پر دے سکتے ہیں۔

      ایسی خبر ہے کہ سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی مرضی سے فیس چننے کا آفر دیا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کا شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں ایک کیمیو بھی ہے۔ بھائی جان کے مداح ان کی اگلی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہین۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: