உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لائیو چیٹ پر سلمان خان نے کردی ایسی حرکت ، شرم سے سرخ ہوگئیں گرل فرینڈ یولیا ونتور

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی شادی کو لے کر اکثر ہی لوگ ان سے سوالات کرتے رہتے ہیں اور سلمان خان ہمیشہ ہی گول مول جواب کے ذریعہ ان سوالات کو ٹال دیتے ہیں ۔ وہیں ان دنوں سلمان خان اور یولیا ونتور کو لے کر بھی کافی خبریں گردش کررہی ہیں ۔

    سلمان لاک ڈاون کے دوران اپنے قریبیوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور موقع ملتے ہی مستی مذاق کرتے بھی نظر آجاتے ہیں ۔

    • Share this:
      لاک ڈاون کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان اپنے گھر سے دور پنویل میں واقع فارم ہاوس میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ وہیں اس فارم ہاوس پر ان کے کئی قریبی افراد بھی ہیں ، جن میں یولیا ونتور بھی شامل ہیں ۔ وہیں سلمان لاک ڈاون کے دوران اپنے ان قریبیوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور موقع ملتے ہی مستی مذاق کرتے بھی نظر آجاتے ہیں ۔ حال ہی میں ان کا ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ یولیا ونتور کے لائیو چیٹ میں جھانکتے نظر آرہے ہیں ۔ وہیں ان کی کیوٹ حرکت دیکھ کر یولیا بلش کرتی نظر آرہی ہیں۔

      دراصل سلمان خان کے فین کلب نے ان کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں یولیا ونتور اسکرین کے سامنے بیٹھی لائیو چیٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ وہ کافی سنجیدہ موڈ میں بات کررہی ہیں ۔ وہیں اسی دوران پیچھے سے سلمان خان آتے ہیں اور جان بوجھ کر ان کی اسکرین پر جھانکتے دکھائی دیتے ہیں ۔ ان کے چہرے پر کافی مزاحیہ ایکسپریشنز ہے ۔ وہیں کچھ سکینڈ تک سمجھ نہیں پاتی ہیں ، لیکن جیسے ہی انہیں سمجھ میں آتا ہے تو وہ چونک جاتی ہیں ۔ تب تک سلمان آگے نکل چکے ہوتے ہیں ۔



      وہیں سلمان کی اس حرکت پر یولیا مسکراتی ہیں اور چہرے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بلش کرتی نظر آتی ہیں ۔ وہ لائیو چیٹ پر ہوتی ہیں ، لیکن سلمان کی اس کیوٹ حرکت پر اپنی ہنسی نہیں روک پاتی ہیں ۔ وہیں سلمان کے فینس کو یولیا کے ساتھ ان کا یہ رومانٹک ویڈیو کافی پسند آرہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہورہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: